30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
علی فحبستہ شیئا فظننت انھا تلبسہ سخابا او تغسلہ فجاء یشتد وفی عنقہ السخاب فقال النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم بیدہ ھکذا فقال الحسن بیدہ ھکذا حتی اعتنق کل واحد منہما صاحبہ فقال صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم اللھم انی احبہ فاحببہ واحب من یحبہ [1]۔ |
بھیجنے میں کچھ دیر کی میں سمجھا انھیں ہار پہناتی ہوں گی یا نہلا رہی ہوں گی اتنے میں دوڑتے ہوئے حاضر ہوئے گلے میں ہار پڑا تھا سید عالم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے دست اقدس بڑھائے حضورکو دیکھ کر امام حسن نے بھی ہاتھ پھیلا دئے یہاں تك کہ ایك دوسرے کو لپٹ گئے۔حضور نے گلے لگا کر دعا کی:الٰہی! میں اسے دوست رکھتاہوں تو اسے دوست رکھ، جو اسے دوست رکھے گا اسے دوست رکھ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم۔ |
حدیث دوم:صحیح بخاری میں امام حسن رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے مروی:
|
کان النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم یاخذ بیدی فیقعدنی علی فخذہ ویقعد الحسن علی فخذہ الاخری ثم یضمھا ثم یقول اللھم ارحمہما فانی ارحمہما [2]۔ |
نبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم میرا ہاتھ پکڑ کر ایك ران پر مجھے بٹھالیتے اور دوسری پر امام حسن کو پھر دونوں کو لپٹا لیتے۔پھر دعا فرماتے الٰہی!میں ان پر مہر کرتاہوں تو ان پر رحم فرما۔ |
حدیث سوم:اسی میں حضرت عبداﷲ بن عباس رضی اﷲ تعالٰی عنہما سے روایت ہے:
|
ضمنی النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم الی صدرہ وقال اللھم علمہ الحکمۃ [3]۔ |
سید عالم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے مجھے سینے سے لپٹا لیا اور دعا فرمائی:الٰہی! اسے حکمت سکھا دے۔ |
[1] صحیح البخاری کتاب اللباس با ب السخاب للصبیان قدیمی کتب خانہ کراچی ۲/ ۸۷۴،صحیح مسلم کتاب فضائل الصحابۃ باب من فضائل الحسن والحسین قدیمی کتب خانہ کراچی ۲/ ۲۸۲
[2] صحیح البخاری کتاب الادب باب وضع الصبی علی الفخذ قدیمی کتب خانہ کراچی ۲/ ۸۸۸
[3] صحیح البخاری کتا ب فضائل اصحاب النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم مناقب ابن عباس قدیمی کتب خانہ کراچی ۱/ ۵۳۱
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع