دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 22 | فتاوی رضویہ جلد ۲۲

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۲

کیسا ہے؟ بینوا توجروا(بیان فرماؤ تاکہ اجر پاؤ۔ت)

الجواب:

کپڑوں کے اوپر سے معانقہ بطور بروکرامت واظہار محبت بے فساد نیت ومواد شہوت بالاجماع جائز،جس کے جواز پر اعادیث کثیرہ وروایات شہیرہ ناطق۔اور تخصیص سفر کا دعوٰی محض بے دلیل۔احادیث نبویہ وتصریحات فقہیہ اس بارے میں بروجہ اطلاق وارد۔اور قاعدہ شرعیہ ہے کہ مطلق کو اپنے اطلاق پر رکھنا واجب۔اور بے مدرك شرعی تقیید اور تخصیص مردود وباطل ورنہ نصوص شرعیہ سے امان اٹھ جائے کما لایخفی(جیسا کہ مخفی نہیں۔ت) ابن ابی الدنیا کتاب الاخوان اور دیلمی مسند الفردوس میں اور ابوجعفر اپنی کتاب میں حضرت تمیم داری رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے راوی:

واللفظ للعقیلی انہ قال سئلت رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم عن المعانقۃ فقال تحیۃ الامم وصالح ودھم وان اول من عانق خلیل اﷲ ابراھیم [1]۔

(الفاظ محدث عقیلی کے ہیں کہ تمیم داری نے فرمایا)میں نے رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم سے معانقہ کو پوچھا۔ فرمایا: تحیت ہے امتوں کی اور اچھی دوستی ان کی،اور بیشك پہلے معانقہ کرنے والے ابراہیم خلیل اﷲ ہیں علی نبینا وعلیہ الصلوٰۃ والسلام۔

خانیہ میں ہے:

ان کانت المعانقۃ من فوق قمیص اوجبۃ جاز عند کل اھ ملخصًا [2]۔

گلے ملنا اگر قمیص یا جبہ پہن کر ہو تو سب کے نزدیك جائز ہے۔اھ ملخصًا(ت)

مجمع الانہر میں ہے:

اذا کان علیھما قمیص اوجبۃ جاز بالاجماع[3] اھ مختصرًا۔

اگردونوں نے قمیص یا جبہ پہن رکھا ہو تو بالاتفاق جائز ہے اھ مختصرًا(ت)

ہدایہ میں ہے:


 

 



[1] الضعفاء الکبیر حدیث ۱۱۴۱ دارالکتب العلمیہ بیروت ۳/ ۱۵۵

[2] فتاوٰی قاضیخاں کتا ب الحظروالاباحۃ باب فیما یکرہ من النظروالمس نولکشور لکھنؤ ۴/ ۷۸۳

[3] مجمع الانہر کتاب الکراہیۃ فصل فی بیان احکام النظر داراحیاء التراث العربی بیروت ۲/ ۵۴۱

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن