دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 22 | فتاوی رضویہ جلد ۲۲

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۲

 

ہوئے اور کچھ دیر تك ایك دوسرے سے مانوس ہوتے رہے۔(ت)

یہ سب صورتیں معانقہ بے سفر کی ہیں اور شیخ محقق ترجمہ مشکوٰۃ میں فرماتے ہیں:

سیوطی درجمع الجوامع از معصب بن عبداﷲ آوردہ کہ چوں آں حضرت صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم حضرت عکرمہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ ابن ابی جہل رادید بایستادہ و بجانب اورفت واعتناق کرد فرمود مرحبا بالراکب المھاجر [1]

علامہ سیوطی"جوامع الجوامع"میں حضرت مصعب بن عبد اﷲ سے روایت لائے ہیں کہ جب آنحضرت صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے عکرمہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ بن ابوجہل کو دیکھ تو اٹھ کھڑے ہوئے اور چند قدم چل کر اس کی طرف تشریف لے گئے پھر اسے گلے لگایا اور ارشاد فرمایا:خوش آمدید اے ہجرت کرنے والے سوار!(ت)

بالجملہ احادیث اس بارے میں بکثرت وارد،اور فقہاء کا قول سن ہی چکے کہ بے خوف فتنہ کپڑوں کے اوپر معانقہ بالاجماع بلا کراہت جائز ہے تو قول زید کہ معانقہ کرنا ہر وقت میں حرام ہے محض غلط وباطل ہے۔اور شریعت مطہرہ پر کھلا افتراء وہ اپنے اس قول میں صحیح حدیثوں کو جھٹلاتا اور اجماع ائمہ کا خرق کرتاہے اگر سچا ہے تو حدیث وفقہ سے اپنا دعوٰی علی الاطلاق ثابت کردے ورنہ خدا ورسو ل پر بہتان کرنے کا اقرار کرےا ور جب معانقہ بشرائط مذکورہ بالا بلا تخصیص وقت وحال حدیث وفقہ سے مشروع ٹھہرا تو جس وقت وجس زمانہ میں کیا جائے گا مشروع ہی رہے گا اور مجرد خصوصیت وقت باعث حرمت نہ ہوجائیگی پس وہ معانقہ جو بعد نماز عید ہمارے زمانہ میں رائج ہے بشرائط مسطورہ بالا بلاشبہہ مشروع وجائز ہے اصل اس کی احادیث واجماع سے ثابت۔گو تخصیص اس وقت کی قرون ثلثہ میں نہ پائی جائے،

کما صرح بمثل ذٰلك الامام العلامۃ النووی فی الاذکار والفاضل علاؤ الدین فی الدرالمختار وغیرھما فی غیرھما۔

جیسا کہ امام نووی نے"الاذکار"میں اور فاضل علاؤ الدین نے "در مختار"میں اور ان دونوں کے علاوہ باقی اہل علم نے اپنی اپنی کتابوں میں اس کی تصریح فرمائی۔(ت)

اور جو گناہ علانیہ کیا ہو اس کی توبہ بھی علانیہ چاہئے اور پوشیدہ کی پوشیدہ۔واﷲ تعالٰی اعلم بالصواب(اﷲ تعالٰی ٹھیك بات کو اچھی طرح جانتا ہے۔ت)

مسئلہ ۱۲۲:کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ معانقہ بے حالت سفر بھی جائز ہے یانہیں؟ اور زید کہ اسے قدوم مسافر کے ساتھ خاص اور اس کے غیر میں ناجائز بتاتا ہے۔قول اس کا شرعًا


 

 



[1] اشعۃ اللمعات شرح المشکوٰۃ کتاب الادب باب المصافحۃ والمعانقۃ مکتبہ نوریہ رضویہ سکھر ۴/ ۲۳

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن