دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 22 | فتاوی رضویہ جلد ۲۲

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۲

عن ایوب بن بشیر عن رجل من عنزۃ انہ قال قلت لابی ذر ھل کان رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم یصافحکم اذا لقیتموہ قال مالقیتہ قط الاصافحنی وبعث الی ذات یوم ولم اکن فی اھلی فلما جئت اخبرت انہ ارسل الی فاتیتہ وھو علی سریرہ فالتزمنی فکانت تلك اجود واجود [1]۔

حضرت ایوب بن بشیر قبیلہ عنزہ میں سے ایك صاحب سے روایت کرتے ہیں کہ انھوں فرمایا میں نے حضرت ابوذر سے پوچھا:جب تم لوگ حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام سے ملاقات کرتے تو کیا آپ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم تم سے مصافحہ کرتے تھے؟ انھوں نے جواب دیا کہ میری حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام سے کبھی ملاقات نہیں ہوئی مگر آپ نے مجھ سے مصافحہ کیا،ایك دن آپ نے مجھے آدمی بھیج کر بلایا مگر اس وقت میں گھر پر نہ تھا۔جب میں واپس آیا اور مجھے آپ کے یاد فرمانے کی اطلاع ہوئی تو حاضر خدمت ہوا اور اس وقت آپ ایك تخت پر جلوہ افروز تھے پھر آپ نے اسی حالت میں مجھے گلے لگایا۔یہ موقعہ بڑا اچھا اور بڑا شاندار تھا۔(ت)

مولانا شاہ عبدالعزیز صاحب محدث دہلوی رحمہ اﷲ تعالٰی تفسیر فتح العزیز میں فرماتے ہیں:

حافظ خطیب بغدادی از جابررضی اﷲ تعالٰی عنہ روایت می کند کہ روزے نزدآں حضرت صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم حاضر بودیم ارشاد فرمودند کہ حالاشخصے می آید کہ حق تعالٰی بعد ازیں کسے رابہتر از وپیدانہ کردہ است وشفاعت او را روز قیامت مثل شفاعت پیغمبران باشد،جابر رضی اﷲ تعالٰی عنہ گوید مہلتے نگزشتہ بود کہ حضرت ابوبکررضی اﷲ تعالٰی عنہ تشریف آوردند۔پس آں حضرت صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم برخاستند وبر پیشانی ایشاں بوسہ دادند ودرکنار گرفتہ ساعتے آنست حاصل کردند [2]۔

حافظ خطیب بغدادی حضرت جابر بن عبداﷲ رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ ہم ایك دن حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام کی خدمت اقدس میں حاضر تھے آپ نے ارشاد فرمایا کہ ابھی ایك شخص آئے گا کہ اﷲ تعالٰی نے اس کے بعد اس سے بہتر کوئی نہیں پیدا فرمایا۔قیامت کے دن لوگوں کے حق میں اس کی شفاعت انبیاء کرام کی طرح ہوگی۔حضرت جابر(اﷲ تعالٰی ان سے راضی ہو)نے فرمایا کہ کچھ زیادہ دیر نہ گزری کہ حضرت ابوبکر رضی اﷲ تعالٰی عنہ تشریف لے آئے پھر حضور صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم ان کے (استقبال)کے لئے اٹھ کھڑے ہوئے اور ان کی پیشانی پر بوسہ دیا اور ان سے بغلگیر

 


 

 



[1] سنن ابی داؤد کتاب الادب باب فی المعانقۃ آفتاب عالم پریس لاہور ۲/ ۳۵۲

[2] فتح العزیز(تفسیر عزیزی) پارہ عم سورۃ اللیل مسلم بك ڈپو لال کنواں دہلی ص۰۷۔۳۰۶

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن