دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 22 | فتاوی رضویہ جلد ۲۲

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۲

وسلم فدخل بینہ وبین قمیصہ فجعل یقبل ویلتزم ثم قال یانبی اﷲ ماالشیئ الذی لایحل منعہ قال الماء [1]الحدیث۔

امام ابوالقاسم سلیمن بن احمد طبرانی جناب ہالہ بن ابی ہالہ فرزند ارجمند حضرت ام المومنین خدیجہ الکبرٰی رضی اﷲ تعالٰی عنہا سے راوی،وہ نبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے،حضور آرام فرماتے تھے۔ان کی آواز سن کر جاگے اور انھیں سینہ اقدس سے لگایا اور بغایت محبت فرمایا۔ہالہ،ہالہ،ہالہ!

عن ھالۃ بن ابی ھالۃ انہ دخل علی النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم وہو راقد فاستیقظ فضم ھالۃ الی صدرہ وقال ھالۃ ھالۃ ھالۃ [2]۔

طبرانی معجم کبیر اور ابن شاہین کتاب السنۃ میں حضرت عبداﷲ بن عباس رضی اﷲ تعالٰی عنہما سے روایت کرتے ہیں کہ ایك بار رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم مع اپنے اصحاب کے ایك غدیر میں تشریف لے گئے۔پھر فرمایا ہر شخص اپنے اپنے یار کی طرف پیرے۔اور خود حضور ابوبکر صدیق رضی اﷲ تعالٰی عنہ کی طرف پیرگئے اور انھیں گلے لگاکر فرمایا یہ میرا یار ہے۔

عن ابن عباس رضی اﷲ تعالٰی عنہما قال دخل رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم واصحابہ غدیرا فقال لیسبح کل رجل الی صاحبہ فسبح کل رجل منہم الی صاحبہ حتی بقی رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم وابوبکر رضی اﷲ تعالٰی عنہ فسبح رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم الی ابی بکر رضی اﷲ تعالٰی عنہ حتی اعتنقہ ف فقال لوکنت متخذا خلیلا لاتخذت ابابکر خلیلا ولکنہ صاحبی فــــــ [3]۔

حضرت ابن عباس رضی اﷲ تعالٰی عنہما سے روایت ہے کہ ایك مرتبہ حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام اور ان کے ساتھی ایك تالاب میں داخل ہوگئے۔پھر فرمایا:ہر آدمی اپنے ساتھی کی طرف تیرے۔پھر ہر شخص اپنے اپنے دوست کی طرف تیرنے لگا،یہاں تك کہ حضور صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم اور صدیق اکبر رہ گئے پھرآپ اپنے ساتھی ابوبکر رضی اﷲ تعالٰی عنہ کے ساتھ تیرنے لگے اور انھیں گلے لگایا اور فرمایا:اگر میں کسی کو اپنا خلیل بناتا تو ابوبکر کو بناتا لیکن وہ میرا دوست ہے۔(ت)

 

 



[1] سنن ابی داؤد کتاب الزکوٰۃ باب مایجوز منعہ آفتاب عالم پر یس لاہور ۱/ ۲۳۵

[2] المعجم الاوسط للطبرانی حدیث ۳۸۰۶ مکتبہ المعارف الریاض ۴/ ۴۷۶

[3] المعجم الکبیر حدیث ۱۱۶۷۶ المکتبہ الفیصلیہ بیروت ۱۱/ ۲۶۱

فــــــ:خط کشیدہ الفاظ حدیث المعجم الکبیر کی حدیث ۱۱۹۳۸ میں ۱۱/ ۳۳۹ پر ملاحظہ ہوں۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن