30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
رضی اﷲ عنہا سے روایت ہے جب زید بن حارثہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ مدینہ شریف آئے رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے ان سے معانقہ کیااور بوسہ دیا:
|
عن عائشۃ رضی اﷲ تعالٰی عنہا قالت قدم زید بن حارثۃ المدینۃ و رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فی بیتی فاتاہ فقرع الباب فقام الیہ رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم عریانا یجر ثوبہ واﷲ مارأیتہ عریانا قبلہ ولابعدہ فاعتنقہ وقبلہ [1]۔ |
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اﷲ تعالٰی عنہا سے روایت ہے انھوں نے فرمایا:جب زید بن حارثہ مدینہ منورہ میں تشریف لائے اس وقت حضور صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم میرے گھر میں تشریف فرماتھے۔جب حضرت زید نے آکر دروازے پر دستك دی تو حضورعلیہ الصلوٰۃ والسلام برہنہ ہی اٹھ کر اسی حالت میں ان سے ملنے تشریف لے گئے۔حالت یہ تھی کہ اس وقت اپنا کپڑا گھسیٹے جارہے تھے خدا کی قسم میں نے آپ کو اس سے پہلے یا اس کے بعد کبھی برہنہ نہیں دیکھا،پھر آپ نے انھیں گلے لگالیا اور انھیں بوسہ دیا۔(ت) |
سنن ابوداؤد اور بیہقی میں شعبی سے مروی ہے نبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے حضرت جعفر بن ابی طالب رضی اﷲ تعالٰی عنہ کو گلے لگایا اور بوسہ دیا،
|
عن الشعبی ان النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم تلقی جعفر بن ابی طالب فالتزمہ وقبلہ بین عینیہ [2]۔ |
امام شعبی سے روایت ہے کہ جب حضور صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم جعفر بن ابی طالب سے ملے تو انھیں گلے لگایا اور دو آنکھوں کے درمیان انھیں بوسہ دیا۔(یعنی ان کی پیشانی چومی)۔(ت) |
امام احمد وابوداؤد ونسائی وغیرہم بہیسہ رضی اﷲ تعالٰی عنہا سے راوی کہ ان کے والد حضور اقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم سے اذن لے کر قمیص مبارك کے اندر اپنا سر لے گئے اور حضور اقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کو گلے لگاکر بوسہ دینا شروع کیا اور عرض کی یا رسول اللہ! کیا چیز روکنا جائز نہیں؟ فرمایا:پانی۔عن امرأۃ یقال لھا بہیسۃ عن ابیھا قالت استأذن ابی النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع