30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مصافحہ،معانقہ،بوسہ دست وپاوقبر،طواف قبراور سجدہ تعظیمی وغیرہ
مسئلہ ۱۲۱:کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس صورت میں کہ زید کہتاہے کہ معانقہ ہر وقت میں حرام اور مصافحہ کرنا مسنون،عمرو کہتاہے کہ معانقہ کرنا وقت آمدورفت سفر اور یوم عید اور ہنگام خوشی اور خصوصًا معانقہ کرنا ایك دلیل قوی بنا بر افزونی اخلاص ومحبت مابین اہل اسلام ہے۔جب زید معتقد اس امر کا ہے کہ معانقہ حرام اور مصافحہ مسنون زید مرتکب گناہ صغیرہ کا ہے یا گناہ کبیرہ کا پس جس شخص پر گناہ کبیر ہ عاید ہو ا یا صغیرہ تو اس پر توبہ جلسہ عام میں آئی یا نہیں؟ بینوا توجروا (بیان فرمائیے اجر پائے۔ت)فقط۔
الجواب:
کپڑوں کے اوپر معانقہ جہاں خوف فنتہ،شہوت نہ ہو بلاریب مشروع ہے اس کے جواز پر تمام ائمہ مجتہدین کااجماع اور سفر وغیر سفر میں بشرائط مذکورہ مطلقًا جائز۔تخصیص سفر کی حدیث وفقہ سے ثابت نہیں نہ کہ استغفراﷲ مطلقًا حرام ہو ابوجعفر عقیلی حضرت تمیم داری رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے روایت کرتے ہیں:
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع