30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
نقصان پہنچے،کچھ لوگ کہتے ہیں کہ نماز زید کے پیچھے نہیں پڑھنا چاہئے کہ اس کی عورت غیر محرم کے یہاں بے پردہ رہتی ہیں۔اگر زوجہ زید ملازمت نہ کرے تو صرف تنخواہ زید کافی بسراوقات کو نہیں ہوسکتی ہے۔
الجواب:
یہاں پانچ شرطیں ہیں:
(۱)کپڑے باریک نہ ہوں جن سے سر کے بال یا کلائی وغیرہ ستر کا کوئی حصہ چمکے۔
(۲)کپڑے تنگ وچست نہ ہو جو بدن کی ہیأت ظاہر کریں۔
(۳)بالوں یا گلے یا پیٹ یاکلائی یا پنڈلی کا کوئی حصہ ظاہرنہ ہو۔
(۴)کبھی نامحرم کے ساتھ کسی خفیف دیر کے لئے بھی تنہائی نہ ہوتی ہو۔
(۵)اس کے وہاں رہنے یا باہر آنے جانے میں کوئی مظنہ فتنہ نہ ہو۔
یہ پانچ شرطیں اگر جمع ہیں تو حرج نہیں اور ان میں ایک بھی کم ہے توحرام پھر اگرزید اس پر راضی ہے یا بقدر قدرت بندوبست نہیں کرتا تو ضرور اس پر بھی الزام ورنہ نہیں۔
|
قال تعالٰی " وَلَا تَزِرُ وَازِرَۃٌ وِّزْرَ اُخْرٰی ؕ"[1]۔واﷲ تعالٰی اعلم۔ |
اﷲ تعالٰی نے ارشاد فرمایا:کوئی جان کسی دوسری جان کا بوجھ (وزن)نہ اٹھائے گی۔واﷲ تعالٰی اعلم۔(ت) |
مسئلہ ۱۱۷: از ناتھ دوارہ ریاست اودیپور ملک میواڑ
|
بسم اﷲ الرحمٰن الرحیم ط ؎ اے کار ساز قبلہ حاجات کارہا آغاز کردہ ایم رسانی بانتہا الحمدﷲ رب العالمین والعاقبۃ للمتقین والصلوٰۃ و السلام علی رسولہ محمد والہ واصحابہ اجمعین۔
|
اﷲ تعالٰی کے بابرکت نام سے شروع،جو بے حد رحم کرنے والا بڑا مہربان ہے۔(ت) اے کارساز اور اے حاجتوں میں قبلہ(کی حیثیت رکھنے والے) ہم نے کاموں کی ابتداء تو کردی لیکن انتہا اور تکمیل پہنچا دینا تیراکام) ہے۔(ت)جملہ تعریف وستائش اس اﷲ تعالٰی کے لئے ہے جو تمام جہانوں کا پرودگار ہے۔اور اچھا انجام ان خوش نصیب حضرات کے لئے ہے جو اس سے ڈرتے رہتے ہیں اور درود وسلام اس کے برگزیدہ رسول محمد کریم پر ہو اور ان کی سب اولاد اور تمام ساتھیوں پر ہو۔(ت) |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع