30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
ان تؤذن المرأۃ [1]۔واﷲ تعالٰی اعلم۔ |
کی عورتوں کو اجازت نہیں دیتے اس لئے کہ ان سب باتوں میں مردوں کا ان کی طرف مائل ہونا پایا جائے گا۔اور ان مردوں میں جذبات شہوانی کی تحریک پیدا ہوگی۔اس وجہ سے عورت کویہ اجازت نہیں کہ وہ اذان دے۔اور اﷲ سب سے بڑا عالم ہے۔ (ت) |
مسئلہ ۱۰۴: ازقصبہ باراں ریاست کوٹہ راجپوتانہ مرسلہ قاضی امتیاز علی صاحب ۶ شوال ۱۳۳۵ھ
زانی اور دیوث سے کہاں تک احتراز کرنا چاہئے؟ بینوا توجروا۔
الجواب:
زانی اور دیوث فاسق ہیں ان کے پاس اٹھنے بیٹھنے میل جول سے احتراز چاہئے۔
|
قال اﷲ وَ اِمَّا یُنۡسِیَنَّکَ الشَّیۡطٰنُ فَلَا تَقْعُدْ بَعْدَ الذِّکْرٰی مَعَ الْقَوْمِ الظّٰلِمِیۡنَ ﴿۶۸﴾ "[2]۔واﷲ تعالٰی اعلم۔ |
اﷲ تعالٰی نے ارشاد فرمایا:اگر تمھیں کبھی شیطان بھلاوے میں ڈال دے تو پھر یاد آنے کے بعد ظالم گروہ کے پاس مت بیٹھو۔واﷲ تعالٰی اعلم۔(ت) |
مسئلہ ۱۰۵و۱۰۶: مولوی نذیر احمد صاحب ساکن سموہان پرگنہ نواب گنج بریلی مورخہ ۲۷ محرم الحرام ۱۳۳۶ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان عظام مسائل مفصلہ ذیل میں کہ:
(۱)وہ شخص کتنے ہیں جن سے عورتوں کو پردہ نہ کرنا جائز ہے؟
(۲)کتنے شخص ایسے ہیں جن سے عورتوں کو گفتگو کرنا اوران کو اپنا آواز سنانا جائز ہے؟
الجواب:
(۱)تمام محارم مگر رضاعی محارم سے جوان عورت کو پردہ اولٰی ہے۔اور ممکن ہو تو محارم صہری سے بھی۔
(۲)تمام محارم اور حاجت ہو اور اندیشہ فتنہ نہ ہو،نہ خلوت ہو تو پردہ کے اندر سے بعض نامحرم سے بھی۔واﷲ تعالٰی اعلم۔
مسئلہ ۱۰۷: از ڈاکخانہ چیگانگ محلہ میدنگ ضلع اکیاب مرسلہ محمد عمر ۵/ربیع الآخر ۱۳۳۶ھ
یہاں کے مسلمان اپنی عورتوں کو پہاڑوں اور جنگلوں میں بھیجتے ہیں اور غیرمحرم آدمیوں سے کلام اور
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع