30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مِنَ الْمُصْلِحِؕ"[1](اﷲ تعالٰی فسا د کرنے والے کو اصلاح کرنے والے سے جانتاہے۔ت) واﷲ تعالٰی اعلم۔
مسئلہ ۱۰۱و۱۰۲: از فرخ آباد شمس الدین احمد ۱۸ شوال المعظم ۱۳۳۴ھ
(۱)ایک شخص اپنی سوتیلی ماں کے ساتھ کبھی تو ایک دالان میں تنہا رات کو سوتا ہے اور دروازہ دالان کا موٹی چکوں سے پردہ دار ہوتا ہے۔باہر سے اندر کاکچھ حال کسی کو نظر نہیں آتا اور چراغ وغیرہ بھی نہیں ہوتا۔سوتے وقت اندھیرا کرلیا جاتاہے،اور کبھی کوٹھری کے اندر ایک شخص اور کوٹھری کے باہر دوسرا شخص اور تیسرا کوئی نہیں۔اس طرح سے سوتے ہیں۔اور کبھی تنہا ایک مکان میں۔
(۲)روزانہ کے برتاؤ بالکل ایسے ہیں جیسے میاں بی بی کے ان دونوں کے بہت قریبی لوگوں سے جو سنا جاتا ہے تو وہ کہتے ہیں کہ ہم کو مسائل شریعت معلوم نہیں ہم تو صرف یہ جانتے ہیں کہ ان دونوں نے آپس میں خفیہ نکاح کرلیا ہے۔یہ ان لوگوں کا بیان ہے جو اس مکان میں یا تو ہمیشہ رہتے ہیں یا کبھی جا کر دو چار روز رہتے ہیں اور حالات دیکھتے ہیں کیا ان دونوں شخصوں کا ایسا تخلیہ جائز ہے۔اور ان دونوں یا ایک کے کسی رشتہ دار کو جو چھوٹا ہو اس معاملہ سے منع کرنا چاہئے حالانکہ یہ بات معلوم ہے کہ ان دونوں کو اس بات سے منع کیا جائے گا تو بہت سخت مخالف اور رنجیدہ منع کرنے والے سے ہوں گے۔فقط۔
الجواب:
(۱)اس کی اجازت نہیں اگر چہ وہ اس پر حرام ہے۔نبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
|
ان الشیطان یجری من الانسان مجری الدم [2]۔ واﷲ تعالٰی اعلم۔ |
بیشک شیطان جسم انسانی میں اس کے خون کی طرح رواں دواں ہے۔واﷲ تعالٰی اعلم۔(ت) |
(۲)ایسے برتاؤ سے ان پر احتراز لازم ہے۔حدیث میں آیا ہے:
|
من کان یؤمن باﷲ و بالیوم الاخر فلا یقفن مواقف |
جو کوئی،اﷲ تعالٰی اور یوم آخرت پر صدق دل سے یقین رکھتا ہے تو اس کے لئے ضروری ہے |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع