30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
حصہ یاگلے یا کلائی یا پیٹ یا پنڈلی کا کوئی جز تو اس طورپو تو عورت کو غیر محرم کے سامنے جانا مطلقًا حرام ہے خواہ وہ پیر ہو یا عالم۔یا عامی جوان ہو،یا بوڑھا،اور اگر بدن موٹے اور ڈھیلے کپڑوں سے ڈھکا ہے نہ ایسے باریک کہ بدن یا بالوں کی رنگت چمکے۔نہ ایسے تنگ کہ بدن کی حالت دکھائیں اور جانا تنہائی میں نہ ہو او رپیر جوان نہ ہو،غرض کوئی فنتہ نہ فی الحال ہو،نہ اس کا اندیشہ ہو تو علم دین امور راہ خدا سیکھنے کے لئے جانے اور بلا نے میں حرج نہیں۔واﷲ تعالٰی اعلم۔
مسئلہ ۹۸:ماہ صفر کے آخر چہار شنبہ کو عورتیں بطور سفر شہر سے باہر جائیں اور قبروں پر نیاز وغیرہ دلائیں جائز ہے یانہیں؟ بینوا ز توجروا
الجواب:
ہر گز نہ ہو سخت فتنہ ہے۔اور چہار شنبہ محض بے اصل ہے۔واﷲ تعالٰی اعلم۔
مسئلہ ۹۹: مسئولہ مسلمانان جام جودھپور کاٹھیاواڑ معرفت شیخ عبدالستار صاحب پوربند کاٹھیاواڑ متصل قندیل ۱۵ جمادی الاولٰی ۱۳۳۴ھ
چند عورتیں ایک ساتھ ملک کر گھرمیں میلاد شریف پڑھتی ہیں اور آواز باہرتک سنائی دیتی ہے یونہی محرم کے مہینے میں کتاب شہادت وغیرہ بھی ایک ساتھ آواز ملا کر پڑھتی ہیں۔یہ جائز ہے یانہیں؟ بینوا توجروا۔
الجواب:
ناجائزہے کہ عورت کی آواز بھی عورت ہے اور عورت کی خوش الحانی کہ اجنبی سے محل فتنہ ہے۔واﷲ تعالٰی اعلم۔
مسئلہ ۱۰۰: از گونڈل علاقہ کاٹھیا واڑ عبدالستار بن اسمعیل رضوی بروز شنبہ تاریخ ۱۷ رجب ۱۳۳۴ھ
بہو اپنے خسر کا پردہ کرے یا نہ کرے۔اسی طرح جیٹھ دیور کا کیا حکم ہے؟
الجواب:
جیٹھ اور دیور سے پردہ واجب ہے کہ وہ نامحرم ہیں اور خسر سے پردہ واجب نہیں جائز ہے۔اس کا ضابطہ کلیہ ہے کہ نامحرموں سے پردہ مطلقًا واجب۔اور محارم نسبی سے پردہ نہ کرناواجب اگر کریگی گنہگار ہوگی اور محارم غیر نسبی مثل علاقہ مصاہرت ورضاعت ان سے پردہ کرنا اور نہ کرنادونوں جائز۔مصلحت وحالت پر لحاظ ہوگا۔اسی واسطے علماء نے لکھا ہے کہ جوان ساس کو داماد سے پردہ مناسب ہے۔یہی حکم خسر اور بہو کا ہے۔اورجہاں معاذاﷲ فتنہ ہو پردہ واجب ہوجائے گا۔" وَاللہُ یَعْلَمُ الْمُفْسِدَ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع