30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
بن ربیعہ رضی اﷲ تعالٰی عنہم میں مرفوعا وراد:
|
الالا یخلون رجل بامرأۃ الاکان ثالثھما الشیطان [1] وفی الاشباہ وتحرم الخلوۃ بالاجنبیۃ ویکرہ الکلام معہا۔ |
سن لو یعنی آگاہ ہوجاؤ کہ کوئی مرد کسی غیر محرم عورت کے پاس اکیلا نہیں بیٹھتا مگر حال یہ ہوتا ہے کہ تیسرا ان کے ساتھ شیطان ہوتاہے۔(لہذا وہ لعین انھیں برائی میں ڈالنے کی کوشش کرتا ہے)اور الاشباہ والنظائر(کتب فقہ میں ہے)کہ غیر محرم عورت کے ساتھ تنہا بیٹھنا(اور خلوت اختیار کرنا) شرعًا حرام ہے اور اس سے باتیں کرنا مکروہ اور ناپسندیدہ کام ہے۔(ت) |
اور زنان حرام کو بنص قرآن سترواجب اور جو ان عورتوں کو اس زمانہ میں حجاب لازم۔
|
فی الدرالمختار وینظر من الاجنبیۃ الی وجھھا فحل النظر مقید بعدم الشہوۃ والافحرام وھذا فی زمانہم اما فی زماننا فمنع من الشابۃ قہستانی وغیرہ انتھی[2] [3]ملخصًا۔واﷲ تعالٰی اعلم۔ |
درمختار میں ہے کسی اجنبی(غیر متعلقہ)عورت کو (مرد) دیکھ سکتا ہے لیکن اس دیکھنے کا جائز ہونا اس قید سے مقید ہے کہ دیکھنے والا بشہوت نہ دیکھے ورنہ عورت کی طرف دیکھنا حرام ہے اور یہ حکم بھی ان کے زمانے میں تھا(مرادیہ کہ زمانہ سابق میں تھا)لیکن اب ہمارے زمانے میں یہ حکم ہے کہ جوان عورت کو دیکھنا ممنوع ہے۔قہستانی وغیرہ میں یہی مذکور ہے انتہی ملخصًا۔واﷲ تعالٰی اعلم۔(ت) |
مسئلہ ۹۳: از محلہ شہر کہنہ سہسوانی ٹولہ مرسلہ تفضل حسین صاحب
علمائے دین کیا فرماتے ہیں کہ جو شخص نامحرم عورتوں سے اپنی پیٹھ اور ہاتھ اور پیر وقت نہانے کے ملوائے اور وقت سونے کے اپنے پیر دبوائے اور ناچنے والی عورتوں کو یعنی طوائفوں کو مرید کرے اور نال ان لوگوں کا کھائے، اور بعد مرید کرنے وہ طوائفیں جو کام کرتی تھیں وہی کام کرتی رہیں اس شخص کے ہاتھ پر بیعت جائز ہے یانہیں؟
[1] جامع الترمذی کتاب الرضاع باب ماجاء فی کراھیۃ الدخول علی المغیبات امین کمپنی دہلی ۱/ ۱۴۰،جامع الترمذی ابواب الفتن باب ماجاء فی لزوم الجماعۃ امین کمپنی دہلی ۲/ ۳۹،موارداالظمآن حدیث ۲۳۸۲ کتاب المناقب المطبعۃ السلفیہ ومکتبتہا ص۵۶۸،المستدرك للحاکم کتاب العلم خطبہ عمررضی اﷲ عنہ دارالفکر بیروت ۱/ ۱۵۔۱۱۴
[2] الاشباہ والنظائر الفن الثالث احکام الانثی ادارۃ القرآن کراچی ۲/ ۱۷۵
[3] درمختار کتاب الحظروالاباحۃ باب فی النظروالمس مطبع مجتبائی دہلی ۲/ ۴۲۔۲۴۱
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع