دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 22 | فتاوی رضویہ جلد ۲۲

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۲

شوہر کے سوا کوئی مرد ہو اسے دکھانا حرام قطعی ہے سخت گناہ شدید ہے۔اول تو نان نفقہ کے دعوے میں عورت کا ستر عورت دکھانے کی ضرورت نہیں،اگر ضرورت ہو بھی کہ مرد دعوٰی کرے یہ عورت مرد کے قابل نہیں تو ایسی صورت میں حکم یہ ہے کہ حاکم کسی مسلمان عورت کوحکم دے کہ وہ دیکھ کر بیان کرے مرد کو دکھانا مذہب اسلام کے بالکل خلاف ہے۔واﷲ تعالٰی اعلم۔

مسئلہ ۸۹:مرسلہ محمد اکرم حسین از دوہری بوساطت مولانا حامد حسین صاحب رامپوری مدرس اول مدرسہ اہل سنت بریلی ۱۵ جمادی الاولٰی ۱۳۲۲ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ شوہر اپنی بی بی اور بی بی اپنے شوہر کو غسل دے سکتی ہے یا نہیں؟ اور اس کا چھونا کیسا ہے یعنی مرد کو اپنی عورت کو اور عورت اپنے شوہر کو چھو سکتی ہے یانہیں؟ بینوا توجروا

الجواب:

زن وشو کا باہم ایك دوسرے کو حیات میں چھونا مطلقًا جائز ہے حتی کہ فرج وذکر کو بلکہ بہ نیت صالحہ موجب ثواب واجر ہے کما نص علیہ سیدنا الامام اعظم رضی اﷲ تعالٰی عنہ(جیسا کہ ہمارے سردار امام اعظم رضی اﷲ تعالٰی عنہ نے اس کی تصریح فرمائی۔ت)البتہ بحالت حیض ونفاس زیر ناف زن سے زیر زانو تك چھونا منع ہوتاہے علی قول الشیخین رضی اﷲ تعالٰی عنہما بہ یفتی(امام اعظم اور قاضی امام ابویوسف رضی اﷲ تعالٰی عنہما کے ارشاد کے مطابق یہ حکم ہے اور اس کے مطابق فتوٰی دیا جاتاہے۔ت)اسی طرح اور عوارض خاصہ مثل اعتکاف واحرام وغیرہا کے باعث ان عوارض تك ممانعت ہوجاتی ہے۔اور شوہر بعد وفات اپنی عورت کو دیکھ سکتا ہے مگر اس کے بدن کو چھو نے کی اجازت نہیں لا نقطاع النکاح بالموت(اس لئے کہ موت واقع ہوجانے سے نکاح منقطع ہوجاتا ہے۔ت)اور عورت جب تك عدت میں ہے شوہر مرد کا بدن چھوسکتی اسے غسل دے سکتی ہے جبکہ اس سے پہلے بائن نہ ہو چکی ہو۔

لبقاء النکاح فی حقہا بالعدۃ نص علی ذٰلك فی تنویر الابصار والدرالمختار وغیرہما من معتمدات الاسفار۔ واﷲ سبحانہ وتعالٰی اعلم۔

اس لئے کہ عدت کی وجہ سے عورت کے حق میں اس کا نکاح باقی رہتا ہے چنانچہ تنویرا لابصار اور درمختار اور ان کے علاوہ دیگر متعدد بڑی کتب میں اس کی تصریح کی گئی ہے۔واﷲ تعالٰی اعلم۔(ت)

مسئلہ ۹۰:                        ۲۱ ربیع الآخر شریف ۱۳۲۳ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ وہ کون اشخاص ہیں کہ جن سے نکاح حرام اور


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن