دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 22 | فتاوی رضویہ جلد ۲۲

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۲

ہر بار سبو زچاہ سالم نرسید

(بھرا مٹکا ہر بار کنویں سے سالم نہیں پہنچتا۔ت)

اکل وشرب وغیرہما کی صدہا صورتوں میں اطباء لکھتے ہیں یہ مضرہے اور لوگ ہزار بارکرتے ہیں طبیعت کی قوت ضد کی مقاومت تقدیر کی مساعدت کہ ضرر نہیں ہوتا اس سے اس کا بے غائلہ ہونا سمجھا جائےگا خدا پناہ دے بری گھڑی کہہ کرنہیں آتی اجنبیوں سے علماء کا ایجاب حجاب آخر اسی سد فتنہ کے لئے ہے پھر سوا چند توفیق رفیق بندوں کے چچا ماموں خالہ پھوپھی کے بیٹوں کنبے بھر کے رشتہ داروں کے سامنے ہونے کا کیسا رواج ہے اور اﷲ بچاتا ہے فتنہ نہیں ہوتا اس سے بدتر عام خدا ناترس ہندیوں کے وہ بدلحاظی کے لباس آدھے سر کے بال اور کلائیاں اور کچھ حصہ گلووشکم وساق کا کھلا رہنا تو کسی گنتی شمارہی میں نہیں،اور زیادہ بانکپن ہو ا تو دوپٹہ شانوں پر ڈھلکا ہوا کریب یا جالی باریك یا خاص ململ کا جس سے سب بدن چمکے اور اس حالت کے ساتھ ان رشتہ داروں کے سامنے پھرنا بااینہمہ وہ رؤف ورحیم حفظ فرماتاہے فنتہ نہیں ہوتا ان اعضاء کا ستر کیا بعینہٖ واجب تھا حاشا بلکہ وہی وداعی وسد باب پھر اگر ہزار بار داعی نہ ہوئے تو کیا وہ حکم حکمت باطل ہوجائینگے شرع مطہر جب مظنہ پر حکم دائر فرماتی ہے اصل علت پر اصلا مدار نہیں رکھتی وہ چاہے کبھی نہ ہو نفس مظنہ پر حکم چلے گا فقیر کے پاس تویہ ہے اور جو اس سے بہتر جانتا ہو مجھے مطلع کرے بہرحال اس قدریقینی کہ بھیجنا محتمل اور نہ بھیجنا بالاجماع جائز وبے خلل،لہذا فقیر غفراﷲ تعالٰی لہ کے نزدیك اسی پر عمل رہا واعظ وذاکر وہ بشرطیکہ جس منکر پر اطلاع پائے حسب قدرت انکارو ہدایت کرے ہر مجلس میں جاسکتا ہے واﷲ سبحانہ وتعالٰی اعلم وعلمہ جل مجدہ اتم واحکم۔

کتب عبدہ المذنب احمد رضا عفی عنہ بمحمدن المصطفٰی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم

رسالہ مروج النجا لخروج النساءختم شد

مسئلہ ۸۸:                              از الموڑہ محلہ نقاری ٹولہ متصل تحصیل مرزا قاسم بیگ عنایت بیگ                                 ۴ ذیقعدہ ۱۳۲۰ھ

جناب مولانا صاحب مخدوم ومطاع بندہ زاداﷲ اشفاقہم بعد از تسلیم مع التکریم مدعا یہ ہے کہ ایك لڑکی ہے اس نے اپنے نان ونفقہ کا دعوٰی کیا ہے۔اور اس لڑکی کو اس کے خاوند نے مارکر نکال دیا اس نے اپنے نان ونفقہ کا دعوٰی کیا ہے مگر اس میں یہ ہے کہ اس لڑکی کا دعوٰی کیا فوجداری میں صاحب مجسٹریٹ نے یہ حکم دیا کہ بڑے سول سرجن کا ملاحظہ کراؤ تو اس میں یہ ہے کہ اگر بڑا ڈاکٹر ملاحظہ کرے تو اس میں نکاح سے باہر ہوگی یانہ ہوگی،دیکھنا بڑے ڈاکٹر کا جائز ہے یانہیں؟ بینو ا توجروا

الجواب:

بڑا ڈاکٹر خواہ چھوٹا،مسلمان ہو خواہ غیر مذہب کا اپنا ہو یا خواہ پرایا۔باپ ہو یا خواہ بیٹا۔غرض


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن