30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مکان اجانب واحاطہ مقبوضہ اباعد میں جاکر مجمع ناقصات العقل والدین کے ساتھ مخلے بالطبع ہونا پھر اسے علماء نے بلحاظ زمان مطلقًا منع فرمادیا باآنکہ صحیح حدیثوں میں اس سے ممانعت کی ممانعت موجود اور حاضرین عیدین پر تو یہاں تك تاکید اکید کہ حیض والیاں بھی نکلیں۔اگر چادر نہ رکھتی ہوں دوسری اپنی چادروں میں شریك کرلیں۔مصلے سے الگ بیٹھیں خیر ودعاء مسلمین کی برکت لیں تو یہ صورت اولٰی بالمنع ہے شرع مطہر فقط فتنہ ہی سے منع نہیں فرماتی بلکہ کلیۃً اس کا سدباب کرتی اور حیلہ ووسیلہ شرك کے یکسر پر کترتی ہے غیر وں کے گھر جہاں نہ اپنا قابو نہ اپنا گزر حدیث میں تو اپنے مکانوں کی نسبت آیا لاتسکنوھن الغرف [1]عورتوں کو بالاخانوں پر نہ رکھو۔یہ وہی طائر نگاہ کے پرکترتے ہیں شرع مطہر نہیں فرماتی کہ تم خاص لیلٰی وسلمٰی پر بدگمانی کرو یا خاص زید وعمر وکے مکانوں کو مظنہ فتنہ کہو یا خاص کسی جماعت زنان کو مجمع نا بایستنی بتاؤ مگر ساتھ ہی یہ بھی فرماتی ہے کہ ان من الخرز سوء الظن(بدگمانی میں حفاظت ہے۔ت) ؎
نگہ دارد آں شوخ درکیسہ دُر کہ داند ہمہ خلق راکیسہ بُر
(نگاہ رکھ اے ہوشیار آدمی جیب میں موتی والے۔کیونکہ جیب کترے ہر ایك کو جانتے ہیں۔ت)
صالح وطالح کسی کے منہ پر نہیں لکھا ہوتا ظاہر ہزار جگہ خصوصا اس زمن فتن میں باطن کے خلاف ہوتاہے۔اور مطابق بھی ہو تو صالحین وصالحات معصوم نہیں اور علم باطن و ادراك غیب کی طرف راہ کہاں اور سب سے در گزرے تو آج کل عامہ ناس خصوصا نساء میں بڑا ہنر آن ہوی جوڑلینا طوفان لگادینا ہے کاجل کی کوٹھڑی کے پاس ہی کیوں جائے کہ دھبا کھائیے۔لاجرم
سبیل یہی ہے کہ بالکل دربا ہی جلا دیا جائے ع
وہ سرہی ہم نہیں رکھتے جسے سودا ہو سامان کا
شرع مطہر حکیم ہے اور مؤمنین اور مومنات پر رؤف ورحیم۔اس کی عادت کریمہ ہے کہ ایسے مواضع احتیاط میں مابہ باس کے اندیشہ سے مالاباس بہ کہہ کر منع فرماتی ہے جب شراب حرام فرمائی اس صورت کے برتنوں میں نبیذ ڈالنی منع فرمادی جن میں شراب اٹھایا کرتے تھے کہ زید کہے بارہا ایسے مجامع ہوتے ہیں کبھی فتنہ نہ ہوا جان برادر علاج واقعہ کیابعد الوقوع چاہئے ماکل مرۃتسلم الجرۃ(مٹکا ہر مرتبہ سالم نہیں رہتا۔ت) ع
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع