دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 22 | فتاوی رضویہ جلد ۲۲

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۲

میں اصلًا محذور شرعی نہیں اگر چہ مجلس محارم زن کے یہاں ہو بلکہ اگر واعظ اکثر واعظان زمانہ کی طرح کہ جاہل وناعاقل وبیباك وناقابل ہوتے ہیں مبلغ علم کچھ اشعار خوانی یا بے سرو پاکہانی یا تفسیر مصنوع یا تحدیث موضوع،نہ عقا ئد کا پاس نہ مسائل کا احتفاظ۔نہ خدا سے شرم نہ رسول کا لحاظ،غایت مقصود پسند عوام اور نہایت مراد جمع حطام۔یا ذاکر ایسے ہی ذاکرین غافلین مبطلین جاہلین سے کہ رسائل پڑھیں تو جہال مغرور کے اشعار گائیں تو شعراء بے شعور کے انبیاء کی توہین خدا پر اتہام اور نعت ومنقبت کا نام بدنام،جب تو جانا بھی گناہ بھیجنا بھی حرام۔اور اپنے یہاں انعقاد مجمع اثام۔آج کل اکثرمواعظ ومجالس عوام کا یہی حال پر ملال۔فاناﷲ وانا الیہ راجعون۔اسی طرح اگر عادت نساء سے معلوم یا مظنون کہ بنام مجلس وعظ وذکر اقدس جائیں اور سنیں نہ سنائیں بلکہ عین وقت ذکر اپنی کچریاں پکائیں جیسا کہ غالب احوال زنان زمان،تو بھی ممانعت ہی سبیل ہے کہ اب یہ جانا اگر چہ بنام خیر مگر مروجہ غیرہے ذکر وتذکیر کے وقت لغو ولفظ شرعا ممنوع وغلط،اور اگر ان سب مفاسد سے خالی ہو اور وہ قلیل ونادر ہے تو محارم کے یہاں بشرائط معلومہ بھیجنے میں حرج نہیں اور غیر محارم یعنی مکان غیر یا غیر مکان میں بھیجنا اگر کسی طرح احتمال فتنہ یا منکر کا مظنہ یا وعظ وذکر سے پہلے پہنچ کر اپنی مجلس جمانا یا بعد ختم اسی مجمع زنان کا رنگ منانا ہو تو بھی نہ بھیجے کہ منکر ونامنکر اور بلحاظ تقریرجواب سوم و ہفتم یہ شرائط عام تر،ا ورا گر فرض کیجئے کہ واعظ وذاکر عالم سنی متدین ماہر اور عورتیں جاکرحسب آداب شرع بحضور قلب سمع میں مشغول رہیں اور حال مجلس وسابق ولاحق وذہاب وایاب بلکہ جملہ اوقات میں جمیع منکرات وشنائع مالوفہ وغیر مالوفہ معروفہ وغیر معروفہ سب سے تحفظ تام وتحرز تمام پر اطمینان کافی ووافی ہو،اور سبحان اﷲ کہاں تحرز اور کہاں اطمینان تو محارم کے یہاں بھیجنے میں اصلا حرج نہیں ہے نہ اجانب فھذا مما استخیر اﷲ تعالٰی فیہ(یہ وہ جس میں اﷲ تعالٰی سے خیر کی دعا ہے۔ت)وجیز کردری میں فرمایا:عورت کاوعظ سننے کو جانا لاباس بہ ہے [1]۔ جس کا حاصل کراہت تنزیہی۔امام فخر الاسلام نے فرمایا:وعظ کی طرف عورت کا خروج مطلقًا مکرو ہ ہے۔جس کا اطلاق مفید کراہت تحریمی،اور انصاف کیجئے تو عورت کا بستر کامل وحفظ شامل اپنے گھر کے پاس مسجد میں صلحاء محارم کے ساتھ تکبیر کے وقت جاکر نماز میں شریك ہونا اور سلام ہوتے ہی دو قدم رکھ کر گھر میں جانا ہر گز فتنہ کی گنجائشوں تو سیعوں کا ویساہی احتمال نہیں رکھتا جیسا کہ غیر محلہ غیر جگہ بے معیت محرم  


 

 



[1] فتاوٰی بزازیہ علی ہامش فتاوٰی ہندیہ کتاب النکاح الفصل الثامن عشر نورانی کتب خانہ پشاور ۴/ ۱۵۷

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن