30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
رضی اﷲ تعالٰی عنہما کہ شہنا کی آواز سن کر کانوں میں انگلیاں دیں اور یہی فعل حضور پر نور سید عالم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم سے نقل کیا اس سے احتراز کی طرف داعی خصوصا نازك دل عورتوں کے لئے حدیث انجشہ ابھی گزری اور صلاح پر اعتمادنری غلطی ع
بساکیں آفت از آواز خیزد
(بہت دفعہ آواز سے آفت آپڑتی ہے۔ت)
ع حسن بلائے چشم ہے نغمہ وبال گوش ہے۔
جواب سوال سیزدہم:جواب پنجم ملاحظہ ہو،عورت کا عورت کے ساتھ ہونا زیادت عورت ہے نہ حفاظت کی صورت سونے پر سونا جتنا بڑھاتے جائے محافظ کی ضرورت ہوگی نہ کہ ایك توڑا دوسرے کی نگہداشت کرے۔
جواب سوال چہاردہم:گناہ میں کسی کا اتباع نہیں ہاں وہ صورتیں جہاں منع صرف حق شوہر کے لئے ہے جیسے مہر معجل نہ رکھنے والی کا ہفتے کے اندر والدین یا سال کے اندر دے کر محارم کے یہاں جانا وہاں شب باش ہونا یہ اجازت شوہر سے جائز ہوجائے گا۔ والّا لا۔
جواب سوال پانزدہم: " اَلرِّجَالُ قَوّٰمُوۡنَ عَلَی النِّسَآءِ"[1](مرد عورتوں پر حاکم ہیں۔ت)مرد کو لازم کہ اپنی اہلیہ کو حتی المقدور مناہی سے روکے " یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا قُوۡۤا اَنۡفُسَکُمْ وَ اَہۡلِیۡکُمْ نَارًا "[2](اے ایمان والو! اپنے آپ کو اور اپنے اہل خانہ کو آگ سے بچاؤ۔عورت بحال نافرمانی دہری گناہگار ہوگی۔ایك گناہ شرع،دوسرے گناہ نافرمانی شوہر،اس سے زیادہ اثر جو عوام میں مشتہر کہ بے اذن جائے تو نکاح سے جائے غلط اور باطل۔مگر جبکہ شوہر نے ایسے جانے پر طلاق بائن معلق کی ہو،مرد ہر مجلس خالی عن المنکرات میں شریك ہوسکتا ہے اور نہی عن المنکر کے لئے مجالس منکرہ میں بھی جانا ممکن جبکہ مشیر فتنہ نہ ہو، " وَ الْفِتْنَۃُ اَکْبَرُ مِنَ الْقَتْلِؕ"[3] (فتنہ قتل سے بڑا ہے۔ت)مگر تجسس واتباع عورات ودخول دار غیر بے اذن کی اجازت نہیں۔
جواب سوال شانزدہم:عورتوں کے لئے محرم عورت کے معنی اصل پنجم میں گزرے اور نہ بھیجنے
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع