دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 22 | فتاوی رضویہ جلد ۲۲

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۲

علیہ وسلم تتمہ حج بلکہ متممہ حج ہے۔

مجاھدہ:جب عیاذا باﷲ عیاذا باﷲ عیاذا باﷲ اسلام کو حاجت اور بحکم امام نفیر عام کی نوبت ہو فرض ہے کہ ہر غلام بے اذن مولٰی ہر پسر بے اذن والدین ہر پردہ نشین بے اذن شوہر جہاد کو نکلے جبکہ استطاعت جہاد وسلاح وزاد ہو۔

مسافرہ: جو عورت سفر جائز کو جائے مثلا والدین مدت سفر پر ہیں یا شوہر نے کہ دور نوکر ہے اپنے پاس بلایا اور محرم ساتھ ہے تو منزلوں پر سراوغیرہ میں اترنے سے چارہ نہیں۔

کاسبہ:عورت بے شوہر ہے یاشوہر بے جوہر کہ خبر گیری نہیں کرتا۔نہ اپنے پا س کچھ کہ دن کاٹے،نہ اقارب کو توفیق یا استطاعت،نہ بیت المال منتطم۔نہ گھر بیٹھے دستکاری پر قدرت،نہ محارم کے یہاں ذریعہ خدمت،نہ بحال بے شوہری کسی کو اس سے نکاح کی رغبت تو جائز ہے کہ بشرط تحفظ وتحرز اجانب کے یہاں جائز وسیلہ رزق پیدا کرے جس میں کسی مرد سے خلوت نہ ہو حتی الامکان وہاں ایسا کام لے جو اپنے گھر آکر کرلے جیسے سینا پیسنا،ورنہ اس گھر میں نوکری کرلے جس میں صرف عورتیں ہوں یا نابالغ بچے،ورنہ جہاں کا مرد متقی پرہیز گار ہو اور ساٹھ ستر برس کی پیر زال بدشکل کریہہ النظر کو خلوت میں بھی مضائقہ نہیں۔

تنبیہ:ان کے سوا تین صورتیں اور بھی ہیں:شاہدہ،طالبہ،مطلوبہ۔

شاھدہ:وہ جس کے پاس کسی حق اﷲ مثل رؤیت ہلال رمضان وسماع طلاق وعتق وغیرہا میں شہادت ہو اور ثبوت اس کی گواہی وحاضری دارالقضا پر موقوف خواہ بشرط مذکور کسی حق العبد مثل عتق غلام و نکاح معاملات مالیہ کی گواہی اور مدعی اس سے طالب اور قاضی عادل اور قبول مامول اوردن کے دن گواہی دے کرواپس آسکے۔

طالبہ: جب اس کا کسی پر حق آتا ہو اور بے جائے دعوٰی نہیں ہوسکتا۔

مطلوبہ:جب اس پر کسی نے غلط دعوٰی کیا اور جواب دہی میں جانا ضرور۔

یہ صورتیں بھی علماء نے شمار فرمائیں۔مگر بحمداﷲ تعالٰی پردہ نشینوں کو ان کی حاجت نہیں کہ ان کی طرف سے وکالت مقبول اور حاکم شرع کا خود آکر نائب بھیج کر ان سے شہادت لینا معمول۔یہ بیان کافی وصافی،بحمداﷲ تعالٰی تمام صور کو حاوی ووافی،بعونہٖ تعالٰی اب جواب جزئیات ملاحظہ ہو۔

جواب سوال اول: وہ مکان محارم ہے یا مکان غیر یا غیر مکان اور وہاں جانے کی طرف حاجت شرعیہ داعی یا نہیں سب صور کا مفصل بیان مع شرائط ومستثنیات گزرا۔


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن