دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 22 | فتاوی رضویہ جلد ۲۲

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۲

کسی صورت سے حلت نہیں ہوسکتی نہ بہنوئی یا پھوپھا یاخالو کہ بہن پھوپھی خالہ کے بعد ان سے نکاح ممکن علاقہ جزئیت رضاع ومصاہرت کو بھی عام مگر زنان جوان خصوصًا حسینوں کو بلا ضرورت ان سے احتراز ہی چاہئے۔اور برعکس رواج عوام بیاہیوں کو کنواریوں سے زیادہ کہ ان میں نہ وہ حیا ہوتی ہے،نہ اتنا خوف،نہ اس قدر لحاظ اور نہ ان کا وہ رعب،نہ عامہ محافظین کو اس درجہ ان کی نگہداشت اور ذوق چشیدہ کی رغبت انجان نادان سے کہیں زائد،لیس الخبر کالمعاینۃ(خبر معائنہ کی طرح نہیں ہوتی۔ت)تو ان میں موانع ہلکے اور مقتضی بھاری اور صلاح وتقوٰی پر اعتماد سخت غلط کاری،مرد خود اپنے نفس پر اعتماد نہیں کرسکتا اور کرے تو جھوٹا اذ لاحول ولاقوۃ الا باﷲ نہ کہ عورت جو عقل ودین میں اس سے آدھی اور رغبت نفسانی میں سو گنی۔ہر مرد کے ساتھ ایك شیطان اور ہر عورت کے ساتھ دو۔ایك آگے اور ایك پیچھے،تقبل شیطان وتدبر شیطان [1]

والعیاذ باﷲ العزیز الرحمٰن اللھم انی اسألك العفو والعافیۃ فی الدین والدنیا والاٰخرۃ لی وللمؤمنین وللمؤمنات جمیعا،اٰمین!

اﷲ عزیز و رحمن بچائے۔یا اللہ! میں تجھ سے دنیا وآخرت میں اپنے لئے اور تمام مومنین و مومنات کے لئے معافی وعافیت طلب کرتا ہوں آمین!(ت)

پنجم: محرم عورتوں سے وہ مراد کہ دونوں میں جسے مرد فرض کیجئے نکاح حرام ابدی ہو ایك جانب سے جریان کافی نہیں مثلا ساس بہو تو باہم نامحرم ہی ہیں کہ ان میں جسے مرد فرض کریں د وسرے سے بیگانہ ہے سوتیلی ماں بیٹیاں بھی آپس میں محرم نہیں کہ اگر بیٹی کو مرد فرض کرنے سے حرمت ابدیہ ہے کہ وہ اس کے باپ کی مدخولہ ہے مگر ماں کو مرد فرض کرنے سے محض بیگانگی کہ اب وہ اس کے باپ کی کوئی نہیں۔

ششم:رہے وہ مواضع جو محارم واجانب کسی کے مکان نہیں اگر وہاں تنہائی و خلوت ہے تو شوہر یامحرم کے ساتھ جانا ایساہی ہے جیسے اپنے مکان میں شوہر ومحارم کے ساتھ رہنا اور مکان قید وحفاظت ہے کہ ستروتحفظ پر اطمینان حاصل اوراندیشہائے فتنہ یکسر زائل۔تو یوں بھی حرج نہیں اس قید کے بعد استثناء یك روزہ راہ کی حاجت نہیں کہ بے معیت شوہر یا محرم عاقل بالغ قابل اعتمادحرام ہے اگر چہ محل خالی کی طرف۔وجہ یہ ہے کہ عورت کا تنہا مقام دور کو جانا اندیشہ فتنہ سے عاری نہیں تو وہی قید


 

 



[1] صحیح مسلم کتاب النکاح باب ندب من رأی امراۃ فوقعت فی نفسہ الخ قدیمی کتب خانہ کراچی ۱/ ۴۴۹

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن