30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
(۶)ایسے گھر میں جہاں مالك تو نامحرم ہے مگر اس گھر میں عورات اس عورت کی محرم ہیں اور مالك جو نامحرم ہے وہ گھر میں جہاں جلسہ عورات ہے آتا نہیں ہے تو اس عورت کو جانا جائز ہے یانہیں؟
(۷)جس گھر کا مالك تو نامحرم ہے اور گھر میں آتا نہیں اور عورات بھی اس گھر کی
نامحرم ہیں تو اس عورت کو جاناجائز ہے یانہیں؟
(۸)جس گھر کا مالك محرم ہے اور لوگ نامحرم ہیں تو جانا
جائز ہے یاناجائز ہے؟
(۹)جس گھرمیں مالك نامحرم ہے مگر دوسرے شخص محرم ہیں حالانکہ سامنا نا محرموں سے نہیں ہوتا تو اس عورت کا جانا جائز ہے یاناجائز؟
(۱۰)جس گھر کے دو مالك ہیں ایك اس عورت کاخاوند اور دوسرا نامحرم ہے تو اس گھر میں جانا جائز ہے یا ناجائز۔
(۱۱)جس گھر میں عام محفل ہے جہاں مذکور الصدر سب اقسام موجود ہیں اور عورات پردہ نشین و غیر پردہ نشین دونوں قسم کی موجود ہیں اور مر د بھی محارم اور غیر محارم ہیں مگر یہ عورت نامحرم مرد سے چادر وغیرہ سے پردہ کئے ان عورتوں میں بیٹھ سکتی ہے تو ایسی حالت میں جانا جائز ہے یاناجائز ہے؟
(۱۲)جس گھر میں ایسی تقریب ہورہی ہے جس میں منہیات شرعیہ ہورہے ہیں اس میں کسی مرد یا عورت کو اس طرح سے جانا کہ وہ علیحدہ ایك گوشہ میں بیٹھے جہاں مواجہہ تو اس کی شرکت میں نہیں ہے مگر آواز وغیرہ آرہی ہے گو اس آواز وغیرہ ناجائز امور سے اسے حظ بھی نہیں ہے اور نہ متوجہ اس طرف ہے تو جانا جائز ہے یانہیں؟
(۱۳)جس گھر میں مالك وغیرہ نامحرم مگر اس عورت کے ساتھ محارم عورات بھی ہیں گو اس گھر کے لوگ ان عورات کے نامحرم ہیں تو اس کو جانا جائز ہے یانہیں؟
(۱۴)شقوق مذکور الصدر میں سے جو شقوق ناجائز ہیں ان میں
سے کسی شق میں عورت کو شوہر کا اتباع جائز ہے یانہیں؟
(۱۵)مرد کو اپنی بی بی کو ایسی مجالس ومحافل میں شرکت
سے منع کرنے اور نہ کرنے کا کیا حکم ہے اور عورت پر اتباع وعدم اتباع سے کس درجہ
نافرمانی کا اطلاق اور کیا اثر ہوگا اور مرد کو شریك ہونے اور نہ ہونے کا کیا حکم
ہے؟
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع