30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
ابوداؤد والترمذی وحسنہ وابن ماجۃ وابن حبان والحاکم وقال صحیح علی شرط البخاری ومسلم واقروہ عن ثوبان رضی اﷲ تعالٰی عنہ۔ |
ابوداؤد اور ترمذی نے اس کی تحسین فرمائی۔ابن ماجہ ابن حبان اور حاکم نے بخاری و مسلم کی شرط پر اسے صحیح قرار دیا۔ پھر ان سب نے اسے بر قرار رکھتے ہوئے حضرت ثوبان رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے روایت کیا۔ت) |
حدیث ۷:رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
|
ان المختلعات ھن المنافقات رواہ الطبرانی[1] فی الکبیر بسند حسن عن عقبۃ بن عامر رضی اﷲتعالٰی عنہ۔ |
خاوندوں سے طلاق مول لینے والیاں وہی منافقہ ہیں۔(امام طبرانی نے معجم الکبیر میں بسند حسن اسے حضرت عقبہ بن عامر رضی اﷲ تعالٰی عنہ کے حوالے سے روایت کیا۔ت) |
حدیث ۸تا ۱۱:رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
|
من خبب علی امرئ زوجتہ او مملوکہ فلیس منا رواہ احمد[2]والبزار وابن حبان والحاکم وقال صحیح و اقروہ عن بریدۃ وابوداؤد والحاکم بسند صحیح عن ابی ھریرۃ والطبرانی فی الاوسط عن ابن عباس رضی اﷲ تعالٰی عنہم اجمعین۔ |
جو کسی شخص پر اس کی زوجہ یا اس کی باندی غلام کو بگاڑدے وہ ہمارے گروہ سے نہیں۔(امام احمد،بزار،ابن حبان اور حاکم نے اسے روایت کیا اور کہا یہ حدیث صحیح ہے اور سب نے اسے برقرار رکھتے ہوئے حضرت بریدہ سے روایت کیا۔ ابوداؤد اورحاکم نے سند صحیح کے ساتھ اسے حضرت ابوہریرہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے روایت کیا۔اور طبرانی نے اوسط میں حضرت عبداﷲ ابن عباس رضی اﷲ تعالٰی عنہما کے حوالے سے روایت کیا۔ت) |
رہا اس پر طعن کرنااور نئی رسم بتانا یہ حکم خدا ورسول پر طعنہ ہے۔ان لوگوں کو اپنے ایمان کی فکر چاہئے اور حکم شرع کے مطابق اپنی ناجائز رسم کی سند پکڑنی اور جاہل بزرگوں کا حوالہ دینا یہ کافروں کی خصلت تھی ان سب پر توبہ فرض ہے۔اﷲ تعالٰی مسلمانوں کو نیك توفیق بخشے۔واﷲ تعالٰی اعلم
___________________
[1] المعجم الکبیر حدیث ۹۳۵ عن عقبہ ابن عامر رضی اﷲ عنہ المکتبہ الفیصیلۃ بیروت ۱۷/ ۳۳۹
[2] مسند امام احمد عن بریدہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ المکتب الاسلامی بیروت ۵/ ۳۵۲،الترغیب والترھیب بحوالہ احمد وبزار وابن حبان کتاب النکاح مصطفی البابی مصر ۳/ ۸۲،مورد الظمآن حدیث ۱۳۱۸ المطبعۃ السلفیہ ص۳۲۰،المعجم الاوسط حدیث ۴۸۳۴ ۵/ ۴۲۰ وسنن ابی داؤد کتاب الادب ۲/ ۳۴۷
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع