دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 22 | فتاوی رضویہ جلد ۲۲

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۲

(۵)زوجہ زوج سے اسی سبب سے کہتی ہے کہ تم مجھ کو طلاق دے دو ورنہ میں پردہ ہر گز نہ کروں گی ان لوگوں سے تو اس زوجہ کا کیا حکم ہے؟ بینوا توجروا

الجواب:

جیٹھ،دیور،بہنوئی،پھپا،خالو،چچازاد،ماموں زاد پھپی زاد،خالہ زاد بھائی یہ سب لوگ عورت کے لئے محض اجنبی ہیں بلکہ ان کاضرر نرے بیگانے شخص کے ضرر سے زائد ہے کہ محض غیر آدمی گھر میں آتے ہوئے ڈرے گا اور یہ آپس کے میل جول کے باعث خوف نہیں رکھتے عورت نرے اجنبی شخص سے دفعۃً میل نہیں کھا سکتی اور ان سے لحاظ ٹوٹا ہوتا ہے۔ولہذا جب رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے غیر عورتوں کے پاس جانے کو منع فرمایا ایك صحابی انصاری نے عرض کی،یا رسول اﷲ ! جیٹھ دیور کے لئے کیا حکم ہے؟ فرمایا:

الحمو الموت،رواہ احمد [1] والبخاری عن عقبۃ بن عامر رضی اﷲ تعالٰی عنہ۔

جیٹھ دیور تو موت ہیں۔امام احمد اور بخاری نے اسے عقبہ بن عامر رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے روایت کیا۔ت)

خصوصًا جووضع لباس وطریقہ پوشش اب عورات میں رائج ہے کہ کپڑے باریك جن میں سے بدن چمکتا ہے یا سر کے بالوں یا گلے یا بازو یا کلائی یا پیٹ یا پنڈلی کا کوئی حصہ کھلا ہو یوں تو خاص محارم کے جن سے نکاح ہمیشہ کو حرام ہے کسی کے سامنے ہونا سخت حرام قطعی ہے اور اگر بفرض غلط گوئی عورت ایسی ہو بھی کہ ان امور کی پوری احتیاط رکھے کپڑے موٹے سر سے پاؤں تك پہنے رہے کہ منہ کی ٹکلی اور ہتھیلیوں تلووں کے سواجسم کا کوئی بال کبھی نہ ظاہر ہو تو اس صورت میں جبکہ شوہر ان لوگوں کے سامنے آنے کو منع کرتا اور ناراض ہوتا ہے تو اب یوں سامنے آنا بھی حرام ہوگیا۔عورت اگر نہ مانے گی اﷲ قہار کے غضب میں گرفتار ہوگی جب تك شوہر ناراض رہے گا عورت کی کوئی نماز قبول نہ ہوگی اﷲ کے فرشتے عورت پر لعنت کریں گے اگر طلاق مانگے گی منافقہ ہوگی۔جو لوگ عورت کو بھڑکاتے شوہر سے بگاڑ پر ابھارتے ہیں وہ شیطان کے پیارے ہیں۔

حدیث ۱:رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:

ثلثۃ لاتجاوز صلوٰتھم اذانھم العبد الابق حتی یرجع وامرأۃ باتت و زوجھا علیہا ساخط وامام قوم

تین شخصوں کی نماز ان کے کانوں سے اوپر نہیں اٹھتی،آقا سے بھاگا ہوا غلام جب تك پلٹ کر نہ آئے۔اور عورت کہ سوائے اور اس کا شوہر اس سے

 


 

 



[1] صحیح البخاری کتاب النکاح باب لایخلون رجل بامرأۃ الخ قدیمی کتب خانہ کراچی ۲/ ۷۸۷،مسند احمد بن حنبل عن عقبہ بن عامر المکتب الاسلامی بیروت ۴/ ۱۴۹ و ۱۵۳،جامع الترمذی ابواب الرضاع باب ماجاء فی کراہیۃ الدخول علی المغیبات امین کمپنی کراچی ۱/ ۱۳۹

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن