30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مسئلہ ۶۶:
کیا فرماتے ہیں علمائے دین کہ کسی لڑکے کو اپنے ماں باپ اور بہنوں کے ایك مکان کی موجودگی میں اسی مکان کی کوٹھری میں کسی غیر عورت کے ساتھ زنا کاری اور ہم مجلس ہوناکیسا ہے یعنی ماں باپ کو اس کی حرکت کا متحمل ہونا چاہئے یا نہیں،کیا کرنا چاہئے؟ بینوا توجروا(بیان فرمائے اجروثواب پائے۔ت)
الجواب:
زناکاری یا اجنبیہ عورت سے خلوت جہاں ہو حرام ہے خصوصًاباپ کے محل حضور میں دوسراکبیرہ سخت واشد اور اس میں شامل ہے یعنی باپ کے ساتھ گستاخی اس کو ایذا رسانی،ایسے شخص کی نسبت رسول اﷲ صلی اﷲ تعالی علیہ وسلم نے صحیح حدیث میں فرمایا کہ"وہ اور دیوث جنت میں نہ جائیں گے"باپ کوایسی حرکت ناپاك کا تحمل کرنا ہرگز روا نہیں بلکہ جہاں تك حد قدرت ہو باز رکھے۔نہ باز رہے تو گھر سے دور کرے ورنہ اس کی آفت اس پر بھی آئے گی۔والعیاذباﷲ تعالٰی(خدا کی پناہ۔ت) واﷲ تعالٰی اعلم۔
مسئلہ ۶۷ تا ۷۱: از شہر کہنہ ۲۲ ربیع الآخر شریف ۱۳۲۰ھ
بسم اﷲ الرحمن الرحیم
کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین ان مسئلوں میں:
(۱)زید اپنی زوجہ کو پردہ کرنے کی ہدایت کرتا ہے،دیور،بہنوئی وغیرہ سے پردہ جائز ہے یانہیں؟
(۲)زید کی زوجہ پردہ کرنے سے انکار کرتی ہے اور کہتی ہے کہ اپنے کنبہ میں ایسے قریب رشتہ کے پردہ کی ممانعت نہیں ہے بلکہ یہ رسم بزرگوں سے جاری ہے میں ہر گز پردہ نہ کروں گی بدیں وجہ دیگر اشخاص کے گھر کی نسبت اور مثال دیتی ہے کہ یہ لوگ بھی اس طریقہ کے پابندنہیں ہیں میں کیونکر پابندی کروں۔
(۳)وہ ہی لوگ جن کو کہ ایسے قریب کے رشتہ کے پردہ سے انکار ہے در پردہ فتنہ
وفساد ہیں بلکہ مسماۃ کو ترغیب بد دینے والے اورکہنے والے ہیں کہ ایسے نو ایجاد
طریقوں سے اب یہ گھر برباد ہوگا۔ان شخصوں کا یہ خیال بد کیسا ہے اور ان کے واسطے کیاحکم ہے؟
(۴)وہ لوگ جوکہ رشتہ میں دیور وبہنوئی وغیرہ پردہ
کرنے سے ناراض ہوتے ہیں بلکہ طعن
کرتے ہیں کہ یہ خوب نیا رسم جاری ہے۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع