30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ہے۔پھر ان نازك شیشوں کا کیا کہنا،جو خفیف ٹھیس سے پاش پاش ہوجائیں۔یہ سب مضمون یعنی عورات کا ناقصات العقل والدین اور کج طبع اورشہوت میں زائد اور نازك شیشیاں ہونا صحیح حدیثوں میں ارشاد ہوئے ہیں۔اور صحبت بد کے اثر میں تو بکثرت احادیث صحیحہ وارد ہیں۔ازاں جملہ یہ حدیث جلیل کہ مشکوٰۃ حکمت نبوت کی نورانی قندیل ہے۔فرماتے ہیں صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم:
|
مثل الجلیس الصالح والجلیس السوء کمثل صاحب المسك وکیر الحداد لایعد مك من صاحب المسك اما ان تشتریہ اوتجد ریحہ وکیر الحداد یحرق بیتك او ثوبك اوتجد منہ ریحاخبیثۃ وفی حدیث ان لم یصبك من سوادہ اصابك من دخانہ،رواہ البخاری [1] عن ابی موسٰی الاشعری والمتاخر لابی داؤد والنسائی عن انس رضی اﷲ تعالٰی عنہما۔ |
اچھے مصاحب اور برے ہمنشین کی کہاوت ایسی ہے جیسے مشك والا اور لوہار کی بھٹی کہ مشك والا تیرے لئے نفع سے خالی نہیں یا تو تو اس سے خریدے گا کہ خود بھی مشك والا ہوجائے گا ورنہ خوشبو تو ضرور پائے گا۔اور لوہار کی بھٹی تیرا گھر پھونك دے گی یا کپڑے جلادے گی یا کچھ نہیں تو اتنا ہوگا کہ تجھے بد بو پہنچے۔ اگر تیرے کپڑے اس سے کالے نہ ہوئے تو دھواں تو ضرور پہنچے گا۔(امام بخاری نے اسے حضرت ابوموسٰی اشعری سے روایت کیا ہے اور پچھلی حدیث ابوداؤد ونسائی نے حضرت انس رضی اﷲ تعالٰی عنہما سے روایت کی ہے۔(ت) |
فحش گیت شیطانی رسم اور کافروں کی ریت ہے۔شیطان ملعون بے حیا ہے اور اﷲ عزوجل کمال حیا والا۔بیحیائی کی بات سے حیا والا ناراض ہوگا اور وہ بے حیاؤں کا استاد انھیں اپنا مسخرہ بنائے گا۔حدیث میں ہے رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
|
الجنۃ حرام علی کل فاحش ان ید خلھا اخرجہ ابن ابی الدنیا [2] فی فضل الصمت و ابو نعیم فی الحلیۃ عن عبداﷲ بن عمرو |
جنت ہر فحش بکنے والے پر حرام ہے۔(محدث ابن ابی الدنیا نے فضل الصمت میں اور محدث ابو نعیم نے حلیہ،میں حضرت عبداﷲ بن عمرو |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع