30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
تفسیر احمدی میں ہے:
|
ھم المبتدع والفاسق والکافر والقعود مع کلھم ممتنع [1]۔ |
ظالم لوگ بدمذہب اور فاسق اور کافر ہیں ان سب کے پاس بیٹھنا منع ہے۔ |
مروی ہوا اﷲ عزوجل نے یو شع علیہ الصلوٰۃ والسلام کو وحی بھیجی میں تیری بستی سے چالیس ہزار اچھے اور ساٹھ ہزار برے لوگ ہلاك کروں گا۔عرض کی الٰہی ! برے تو برے ہیں اچھے کیوں ہلاك ہوں گے۔فرمایا:
|
انھم لم یغضبوا بغضبی واٰکلوھم وشاربوھم رواہ ابن ابی الدنیا[2]وابوالشیخ عن ابراھیم عن عمر الصنعانی۔ |
اس لئے کہ جن پر میرا غضب تھا انھوں نے ان پر غضب نہ کیا اور ان کے ساتھ کھانے پینے میں شریك رہے(ابن ابی الدنیا اور ابوالشیخ نے ابراہیم سے انھوں نے عمر صنعانی سے اس کو روایت کیا۔(ت) |
ایسے لوگ شرعا مستحق تذلیل واہانت ہیں اور نماز کی امامت ایك اعلٰی درجہ کی تعظیم وتکریم ہے۔شرع مطہر جس کی اہانت کاحکم دے اس کی تعظیم کیونکر رواہوگی،ولہذا علماء کرام فرماتے ہیں کہ فاسق اگر چہ سب موجود میں سے علم میں زائد ہو اسے امام نہ کیا جائے کہ امامت میں اس کی تعظیم ہو حالانکہ شرعا اس کی توہین واجب ہے۔مراقی الفلاح وفتح اﷲ المعین وطحطاوی علی الدر المختار میں ہے:
|
اما الفاسق الاعلم فلا یقدم لان فی تقدیمہ تعظیمہ وقد وجب علیہم اھانتہ شرعًا [3]۔ |
امام کے طور پر کسی فاسق کو برائے امامت آگے کرنا جائز اور درست نہیں خواہ وہ بڑا عالم ہی کیوں نہ ہو اس لئے کہ آگے کرنے میں اس کی تعظیم ہے اور فاسق کی تعظیم نہیں بلکہ ازروئے شرع اس کی توہین ضروری ہوتی ہے۔(ت) |
اپنی عورتوں کو رنڈیوں کے سامنے بے پردہ حجاب کرنے والے ان سے میل ملاقات کرانے والے یا سخت احمق مجنون بدعقل ہیں یا نرے بے حیا بے غیرت بے شرم۔عورت موم کی ناك بلکہ رال کی پڑیاں بلکہ بارود کی ڈبیا ہے آگ ایك ادنٰی سے لگاؤ میں بھق سے ہوجانے والی ہے عقل بھی ناقص اوردین بھی ناقص اور طینت میں کجی اور شہوت میں مرد سے سو حصہ بیشی،اور صحبت بد کاا ثر مستقل مردوں کو بگاڑدیتا
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع