دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 22 | فتاوی رضویہ جلد ۲۲

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۲

لے جانا اور جو مسلمان ایسے برتاؤ کو اچھا نہ سمجھتا ہو اس کو برا کہنا بلکہ اس رواج کے قائم دائم اپنی کوشش کرنا یہ سب جائز ہے یاناجائز؟ اور ایسے شخص کی امامت کا کیاحکم ہے؟ اور موروثوں کو نابالغ بچوں کو فحش گیت گانے یا فحش کلام کرنے سے منع نہ کرنا کس درجہ کا گناہ ہے ؟ کتاب سے بیان فرماؤ رحمن سے ثواب پاؤگے۔

الجواب:

ایسی حرکات نہایت شنیع وناپاك اور ایسے اشخاص سراسر خطا کار وبیباك اور ایسے برتاؤ معاذاﷲ باعث عذاب وہلاك ہیں،رنڈی اگر چہ بلا نکاح ایك کی پابند ہو علانیہ فاحشہ زانیہ اور اس کے مرد قلتبان و دیوث ہیں،یہ سب کے سب ہر وقت اﷲ عزوجل کے غضب میں ہیں۔حدیث میں ہے رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:

تفتح ابواب السماء نصف اللیل فینادی مناد ہل من داع فستجاب لہ ھل من سائل فیعطی ھل من مکروب فیفرج عنہ لا یبقی مسلم یدعواﷲ بدعوۃ الااستجاب اﷲ عزوجل لہ الازانیۃ تسعی بفرجھا او عشار،رواہ احمد بسند مقارب والطبرانی[1] فی الکبیر واللفظ لہ عن عثمان بن ابی العاص رضی اﷲ تعالٰی عنہ۔

آدھی رات کو آسمان کے دروازے کھولے جاتے ہیں اور منادی ندا کرتا ہے کوئی دعا کرنے والا ہے کہ اس کی دعا قبول فرمائی جائے۔ہے کوئی مانگنے والا کہ اسے عطا کریں۔ہے کوئی مصیبت زدہ کہ اس کی مشکلکشائی ہو۔اس وقت جو مسلمان اﷲ عزوجل سے کوئی دعا کرتا ہے مولٰی سبحانہ وتعالٰی قبول فرماتا ہے مگر زانیہ کہ اپنی فرج کی کمائی کھاتی ہے۔یا لوگوں سے بے جا محاصل تحصیلنے والا۔ (امام احمد نے اس کو سند مقارب کے ساتھ روایت کیا۔اور امام طبرانی نے"الکبیر"میں روایت کی اور الفاظ اسی کے ہیں حضرت عثمان بن عاص رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے روایت فرمائی۔ت)

رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:

ثلثۃ لایدخلون الجنۃ ابدا الدیوث و الرجلۃ من النساء ومدمن الخمر۔رواہ الطبرانی[2] عن عمار بن یاسر رضی اﷲ تعالٰی عنہما بسند حسن۔

تین شخص کبھی جنت میں نہ جائیں گے دیوث اور مردانی وضع بنانے والی عورت اور شرابی(امام طبرانی نے اس کو حضرت عمار بن یاسر رضی اﷲ تعالٰی عنہما سے عمدہ سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔)

 


 

 



[1] کنز العمال بحوالہ طب حدیث ۳۳۵۷ مؤسسۃ الرسالہ بیروت ۲/ ۱۰۵،مجمع الزوائد بحوالہ الطبرانی کتاب الزکوٰۃ باب فی العشار ین والعرفاء دارالکتاب بیروت ۳/ ۸۸

[2] مجمع الزوائد بحوالہ الطبرانی کتاب النکاح باب فیمن یرضی لاہلہ بالخبث دارالکتاب بیروت ۴/ ۳۲۷

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن