دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 22 | فتاوی رضویہ جلد ۲۲

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۲

اسی میں ہے:

اما فی زماننا فمنع من الشابۃ قہستانی [1]۔

لیکن ہمارے زمانے میں جوان لڑکی کو نقاب کشائی سے منع کیا گیا ہے۔قہستانی(ت)

اور بڑھیا کے لئے جس سے احتمال فتنہ نہ ہو مضائقہ نہیں۔

فیہ ایضًا اما العجوز التی لاتشتھی فلا بأس بمصافحتہا ومس یدھا ان امن [2]۔

اسی کتاب میں یہ بھی مذکور ہے کہ ایسی بوڑھی عورت جو نفسانی یعنی جنسی خواہش نہ رکھتی ہو اس سے مصافحہ کرنے اور اس کے ہاتھ کو مس کرنے میں کوئی حرج نہیں بشرطیکہ اطمینان خاطر حاصل ہو۔(ت)

مگر ایسے خاندان کی نہ ہو جس کا یوں بھی سامنے آنا اس کے اولیاء کے لئے باعث ننگ وعار یا خود اس کے واسطے وجہ انگشت نمائی ہو۔

فانا قدامرنا ان ننزل الناس منازلھم کما فی حدیث [3]ام المومنین الصدیقہ رضی اﷲ تعالٰی عنہا وفی حدیث مرفوع ایاك وما یسوء الاذن [4]۔

اس لئے کہ ہمیں یہ حکم دیا گیا کہ ہم لوگوں سے ان کے مراتب کے مطابق سلوك کریں جیسا کہ ام المومنین سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اﷲ تعالٰی عنہا کی حدیث میں آیا ہے اور ایك مرفوع حدیث میں ہے کہ اپنے آپ کو ان باتوں سے بچاؤ جو کانوں کو بری لگیں(ت)

خصوصا جبکہ اس کے سبب جانب اقربا سے احتمال ثوران فساد ہو فان الفتنۃ اکبر من القتل(کیونکہ فتنہ برپاکرنا قتل سے بھی بڑا جرم ہے۔ت)واﷲ تعالٰی اعلم

مسئلہ ۶۲: از جالندھر محلہ راستہ متصل مکان ڈپٹی شیخ احمد جان صاحب مرحوم مرسلہ محمد احمد صاحب             ۲۸ ذی الحجہ ۱۳۱۳ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ اگر کوئی اپنے پیر ومرشد کے پیرچوم لے بطوربزرگی کے تو درست ہے یانہیں؟ بینوا توجروا۔

الجواب:

جائز ہے۔ابوداؤد [5]وغیرہ کی احادیث کثیرہ سے ثابت ہے کحدیث وفد عبدالقیس


 

 



[1] درمختار کتاب الحظروالاباحۃ فصل فی النظر مطبع مجتبائی دہلی ۲/ ۴۲۔۲۴۱

[2] درمختار کتاب الحظروالاباحۃ فصل فی النظر مطبع مجتبائی دہلی ۲/ ۴۲۔۲۴۱

[3] سنن ابی داؤد کتاب الادب باب تنزیل الناس منازلھم آفتاب عالم پریس لاہور ۲/ ۳۰۹

[4] مسند احمد بن حنبل بقیہ حدیث ابی الغادیہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ المکتب الاسلامی بیروت ۴/ ۷۶

[5] سنن ابی داؤد کتاب الادب باب قبلۃ الرجل آفتاب عالم پریس لاہور ۲/ ۳۵۳

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن