30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
ذٰلك لحملتہ شدۃ الشہوۃ علی الزناء اواللواط والشرط الثالث ان یرید بہ تکسین الشہوۃ لاقضائھا [1] اھ مزیدا من شرحھا الحدیقۃ الندیۃ۔ |
یالونڈے بازی وغیرہ کا اندیشہ ہو(۳)تیسری شرط یہ ہے کہ اس سے محض تکسین شہوت مقصود ہو نہ کہ حصول لذت۔ طریقہ محمدیہ کی عبارت مکمل ہوگئی جس میں اس کی شرح حدیقہ ندیہ سے کچھ اضافہ بھی شامل ہے۔(ت) |
تنویر الابصار میں ہے:
|
یکون(ای)واجبا عند التوقان [2]۔ |
غلبہ شہوت کے وقت نکاح کرنا واجب ہے۔(ت) |
ردالمحتارمیں ہے:
|
قلت وکذا فیما یظھر لو کان لایمکنہ منع نفسہ عن النظر المحرم او عن الاستمناء بالکف فیجب التزوج وان لم یخف الوقوع فی الزناء [3]واﷲ تعالٰی اعلم۔ |
میں کہتاہوں اور اسی طرح کچھ ظاہر ہوتاہے کہ اگر حالت ایسی ہوکہ یہ اپنے آپ کو نظر حرام اور مشت زنی سے نہ روك سکے تو شادی کرنا واجب ہے۔اگر چہ زناء میں مبتلا ہونے کا خطرہ نہ ہو۔ اﷲ تعالٰی ہی بڑا عالم ہے۔(ت) |
مسئلہ ۵۹: از گلگٹ مرسلہ سردار امیر خاں ملازم کپتان اسٹوٹ ۲۱ ذی الحجہ ۱۳۱۲ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں جو شخص اپنا ستر غلیظ کھول کر خواہ مخواہ ہر شخص کے سامنے آئے وہ کیساہے؟ بینوا توجروا۔
الجواب:
فاسق،فاجر سخت تعزیر شدید کا مستحق ہے۔حدیث میں اس پر لعنت آئی کہ:
|
لعن اﷲ الناظر والمنظور الیہ،رواہ البیہقی فی شعب [4] الایمان عن الحسن مرسلا عن النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ۔ |
دیکھنے والا اور جس کی طرف دیکھا گیا دونوں ملعون ہیں(یعنی ان پر اﷲ تعالٰی نے لعنت فرمائی ہے۔)امام بیہقی نے اس کو شعب الایمان میں بغیر سند نبی صلی اﷲ تعالی علیہ وسلم سے حضرت حسن کے حوالے سے روایت کیا ہے۔واﷲ تعالٰی اعلم۔(ت) |
[1] الطریقہ محمدیہ الصنف السابع من الاصناف التسعۃ الاستمناء بالید مکتبہ حنفِیہ کوئٹہ ۲/ ۲۵۵،الحدیقہ الندیہ الصنف السابع من الاصناف التسعۃ الاستمناء بالید مکتبہ حنفِیہ کوئٹہ ۲/ ۴۹۱
[2] درمختارشرح تنویر الابصار کتاب النکاح مطبع مجتبائی دہلی ۲/ ۱۸۵
[3] ردالمحتار کتاب النکاح داراحیاء لتراث العربی بیروت ۲/ ۲۶۰
[4] شعب الایمان للبیہقی حدیث ۷۷۸۸ دارالکتب العلمیہ بیروت ۶/ ۱۶۲
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع