دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 22 | فتاوی رضویہ جلد ۲۲

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۲

الجواب:

حدیث میں ہے:

کان رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم یجب التیامن فی کل شیئ حتی فی تنعلہ [1]۔

رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم ہربات میں دہنی طرف سے ابتداء کو پسند فرماتے یہاں تك کہ جوتا پہننے میں۔

لہذا مناسب یہ ہے کہ عمامہ کا پہلا پیچ سر کی دہنی جانب جائے۔واﷲ تعالٰی اعلم۔

مسئلہ ۵۵:                               از مدرسہ منظر الاسلام بریلی مسئولہ مولوی محمد ثناء اﷲ صاحب طالب علم     ۲۸ جمادی الآخرہ ۱۳۳۹ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ طریقہ مسنونہ دستار باندھنے کا کیا دہنے سے یا بائیں طرف سے۔اور کس طرف سے شروع کرنا چاہئے؟

الجواب:

دہنی جانب پہلا پیچ لے جائیں۔

کان رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم یحب التیامن فی کل شیئ حتی فی تنعلہ[2]۔

رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم ہرکام میں دائیں طرف سے ابتداء کو پسند فرماتے تھے یہاں تك کہ جوتا پہننے میں بھی(ت)

مسئلہ ۵۶:از پبی ڈاکخانہ خاص ضلع پشاور مدرسہ قادریہ محمودیہ مسجد چھنگری مسئولہ مولٰنا مولوی حمداﷲ صاحب قادری محمودی ۱۲ شوال ۱۳۳۹ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین کہ بعض صوفیہ بے علم شملہ ثانیہ کو بدعت سیئہ کہتے ہیں۔فقیر کے تلمیذ مولوی اسرار محمد کا بیان ہے کہ یہ جو بعض لوگ جزء اخیر دستار کو بالائے دستار کشادہ رکھتے ہیں جائز ہے کہ دلیل امتناع موجود نہیں تو اصل اباحت پر باقی ہے۔یہ اصول فقہ کا مسلمہ مسئلہ ہے۔فقیر نے اپنے تلمیذ کی تائید کی۔اس بارے میں فیصلہ مفصلہ تحریر فرمائیں۔والسلام

الجواب:

حدیث سے میرے خیال میں ہے کہ خود حضور اقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے دو شملے چھوڑے ہیں۔


 

 



[1] صحیح مسلم کتاب الطہارۃ باب النہی عن الاستنجاء بالیمین الخ قدیمی کتب خانہ کراچی ۲ /۱۳۲،اتحاف السادۃ المتقین کتاب اسرار الطہارۃ کیفیۃ الوضوء دارالفکر بیروت ۲ /۳۶۱،مسند احمد بن حنبل عن عائشہ رضی اﷲ تعالٰی عنہا المکتب الاسلامی بیروت ۶ /۱۰۲

[2] صحیح مسلم کتاب الطہارۃ باب النہی عن الاستنجاء بالیمین الخ قدیمی کتب خانہ کراچی ۲ /۱۳۲،اتحاف السادۃ المتقین کتاب اسرار الطہارۃ کیفیۃ الوضوء دارالفکر بیروت ۲ /۳۶۱،مسند احمد بن حنبل عن عائشہ رضی اﷲ تعالٰی عنہا المکتب الاسلامی بیروت ۶ /۱۰۲

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن