30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کرتے تھے(ابو داؤد نے اسے روایت کیاہے)۔(ت)
اور بعض احادیث سے اس کی نہی پیداوہو یدا۔مثلا۔
|
عن ابن عمرقال رأی النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم علَیَّ ثوبین معصفرین فقال ان ھذا لباس الکفار فلا تلبسھا(مسلم[1])ومعلوم ان ذٰلك یصبغ صباغا احمر(مواھب[2])وفی الصحیح انہ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نہی عن التزعفر [3]۔ |
حضرت عبداﷲ بن عمر(اﷲ تعالٰی ان دونوں سے راضی ہو) سے روایت ہے کہ فرمایا:آنحضرت صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے میرے جسم پر"کسم"کے رنگ سے رنگے ہوئے دو کپڑے ملاحظہ فرمائے تو ارشاد فرمایا:یہ کافروں کا لباس ہے لہذا اسے نہ پہنو (مسلم)اور یہ معلوم ہی ہے کہ وہ سرخ رنك سے رنگین کئے ہوئے تھے(مواہب لدنیہ)۔اور صحیح حدیث میں وارد ہوا ہے کہ آں حضرت صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے زعفرانی(زرد)رنگ سے رنگین کئے ہوئے کپڑوں سے منع فرمایا(یعنی اس رنگ سے رنگین کئے ہوئے کپڑے مت استعمال کرو)۔(ت) |
معصفر ومزعفر کی کیا تشریح ہے؟ موجودہ ولایتی پختہ وخام الوان بھی معصفر ومزعفر کے حکم میں داخل ہے یانہیں؟
الجواب:
کسم کا رنگا ہوا سرخ اور کیسر کارزرد جنھیں معصفر ومزعفر کہتے ہیں مرد کو پہننا ناجائز وممنوع ہے اور ان سے نماز مکروہ تحریمی۔اور ان کے سوا اور رنگ کا زرد بلا کراہت مباح خالص ہے۔خصوصا زرد جوتا مورث سرور وفرحت۔
|
قال سیدنا عبداﷲ بن عباس رضی اﷲ تعالٰی عنہما واستند بقولہ تعالٰی صفراء قاقع لونہا تسر النظرین [4]۔ |
چنانچہ زرد جوتے کے متعلق سیدنا عبداﷲ ابن عباس رضی اﷲ تعالٰی عنہما نے ارشاد فرمایا اور اﷲ تعالٰی کے اس قول"اس گائے کا رنگ خالص زرد ہے جو دیکھنے والوں کو خوش کرتی ہے"سے استدلال فرمایا۔(ت) |
[1] المواھب اللدنیہ النوع الثانی اللباس باب لبس الثواب الاحمر الکتب الاسلامی بیروت ۲ /۴۴۴،صحیح مسلم کتاب اللباس باب نہی عن لبس الرجل الثوب المعصفر قدیمی کتب خانہ کراچی ۲ /۱۹۳
[2] المواھب اللدنیہ النوع الثانی فی اللباس باب لبس الثوب الاحمر المکتب االاسلامی بیروت ۲ /۴۴۴
[3] صحیح مسلم کتاب اللباس باب نہی الرجل عن التزعفر قدیمی کتب خانہ کراچی ۲ /۱۹۸
[4] القرآن الکریم ۲ /۶۹
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع