دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 22 | فتاوی رضویہ جلد ۲۲

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۲

زرد(پیلا)رنگ کا کپڑا پہننا مرد کا جائز ہے یانہیں؟ اور اس سے نماز درست ہے نہیں؟ اگر پہننا مکروہ ہے تو اس میں کراہیت تنزیہی ہے یا تحریمی؟ بعض احادیث سے حضور صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کا سرخ جبہ زیب تن فرمانا ثابت اور زرد ملبوس رنگنا ظاہر۔مثلًا:

عن جابر بن سمرۃ قال رأیت النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فی لیلۃ مقمرۃ اضحیان فجعلت انظر الیہ والی القمر وعلیہ حلۃ حمراء فاذا ھو احسن عندی من القمر۔رواہ الدارمی والترمذی [1]۔

حضرت جابر بن سمرۃ رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے روایت ہے کہ فرمایا:میں نے حضور صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کو(ایك دفعہ) چاندنی روشن رات میں دیکھا تو پھر آپ کو اور چاند کو مسلسل دیکھنے لگا اور آپ اس وقت سرخ جبہ پہنے ہوئے تھے (پھر آخر میں نے یہ نتیجہ نکالا)کہ حضور اقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم میرے نزدیك چاند سے زیادہ حسین ہیں(یعنی آسمانی چاند سے مدنی چاند کا حسن بڑھا ہوا ہے)اس کو دارمی اور ترمذی نے روایت کیا(ت)

[کسی نے کیا خوب فرمایا:  ؎

میں وہ شاعر نہیں جو چاند کہہ دوں ان کے چہرے کو

میں ان کے نقش پا پر چاند کو قربان کرتاہوں مترجم]

نیز:

عن جابر بن عبداﷲ قال کان رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم یلبس بردۃ الاحمر فی العیدین والجمعۃ[2] (مواہب)وعن یحٰیی بن عبداﷲ بن مالك قال کان رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم یصبغ بالورس و الزعفران ثیابہ حتی عمامتہ(ابوداؤد)[3] ۔

حضرت جابر بن عبداﷲ رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے روایت ہے فرمایا:حضور اکرم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم دونوں عیدوں اور روز جمعہ سرخ جوڑا پہنا کرتے تھے۔(مواھب اللدنیہ)اور حضرت یحٰیی بن عبداﷲ بن مالك سے روایت ہے فرمایا: حضور اکرم صلی اﷲ تعالی علیہ وسلم کسم اور زعفران(یعنی سرخ اور زردرنگ)سے اپنے کپڑے یہاں تك کہ اپنی دستار مبارك بھی رنگین

 


 

 



[1] جامع الترمذی ابواب الاستیذان والادب باب ماجاء فی الرخصۃ فی لبس الحمرۃ الخ امین کمپنی دہلی ۲ /۱۰۴

[2] المواھب اللدنیہ النوع الثانی فی اللباس باب لبس الثواب الاحمر المکتبۃ الاسلامی بیروت ۲ /۴۴۵

[3] المواھب اللدنیہ بحوالہ ابی داؤد النوع الثانی فی اللباس باب لبس الثواب الاحمر المکتبۃ الاسلامی بیروت ۲ / ۴۴۵

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن