دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 22 | فتاوی رضویہ جلد ۲۲

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۲

لبس زی الافرج کفر علی الصحیح [1]۔

یعنی صحیح مذہب یہ ہے کہ فرنگیوں کی وضع پہننا کفر ہے۔(ت)

فتاوٰی خلاصہ میں ہے:

امرأۃ شدت علی وسطھا حبلا وقالت ھذا زنار تکفر [2]۔

کسی عورت نے اپنی کمر میں رسی باندھی اور کہا یہ جنیو ہے کافرہ ہوگئی۔(ت)واﷲ تعالٰی اعلم۔

مسئلہ ۵۱:                 از حبیب گنج ضلع علیگڑھ مرسلہ روح اﷲ منشی ریاست                   ۶ شعبان ۱۳۳۷ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ یہ معمولی جاپانی اور ولایتی کپڑے سلك کے بنے ہوئے جس میں کچھ بے چمك اور کچھ مختلف چمکدار ہوتے ہیں کچھ نرم ہوتے کچھ نہیں ہوتے حریر میں داخل ہیں اور ان کاستعمال مردوزن کو ناجائز ہے یانہیں؟ ان کا کیاحکم ہے؟

الجواب:

سلك کو بعض نے کہا کہ انگریزی میں ریشم کانام ہے۔اگر ایسا ہو بھی تو اعتبار حقیقت کا ہے نہ کہ مجرد نام کا،بربنائے تشبیہ بھی ہوتاہے جیسے ریگ ماہی مچھلی نہیں۔جرمن سلور،چاندی نہیں۔جو کپڑے رام بانس یا کسی چھال وغیرہ چیز غیر ریشم کے ہوں اگرچہ صناعی سے ان کو کتنا ہی نرم اور چمکیلا کیا ہو مرد کو حلال ہیں اور اگر خالص ریشم کے ہوں یا بانار یشم ہو اگر چہ تاناکچھ ہو تو حرام ہے۔یہ امر ان کپڑوں کو دیکھ کر یا ان کا تارجلا کر واقفین سے تحقیق کرکے معلوم ہوسکتاہے۔واﷲ تعالٰی اعلم۔

مسئلہ ۵۲:                               از بریلی مدرسہ منظر الاسلام مسئولہ رحیم بخش صاحب بنگالی          ۱۶ صفر ۱۳۳۸ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ مخمل کا کپڑا مرد کے لئے پہننا جائز ہے یانہیں؟

الجواب:

جس مخمل پر ریشم کا رواں پورا بچھا ہوا ہو تا ہے اس کا پہننا مرد کو جائز نہیں ورنہ جائز ہے واﷲ تعالٰی اعلم۔

مسئلہ ۵۳:                              از احمد آباد گجرات پانچ پیلی مرسلہ حکیم انور حسین صاحب صفدری                 ۴ ذی الحجہ ۱۳۳۸ھ

علمائے کرام اہلسنت وجماعت ادام اﷲ فضلہم کا اس بات میں کیا ارشاد ہےکہ سرخ اور


 

 



[1] الحدیقہ الندیہ النوع التاسع مع انواع الستین السخریۃ مکتبہ نوریہ رضویہ فیصل آباد ۲ /۲۳۰

[2] خلاصہ الفتاوٰی کتاب الفاظ الکفر الجنس السادس مکتبہ حبیبیہ کوئٹہ ۴ /۳۸۷

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن