30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
اعضاء عورۃ الحورۃ الساقان مع الکعبین والثدیان [1]الخ۔ |
آزاد(شریف داری)عورت کا محل ستر(چھپانے کی جگہ) ٹخنوں سمیت دو پنڈلیاں اور دو چھاتیاں ہیں۔(ت) |
مالك وابوداؤد ونسائی وابن ماجہ ام المومنین ام سلمہ اور ترمذی ونسائی عبداﷲ بن عمر رضی اﷲ تعالٰی عنہم سے راوی:
|
حدیث ام المومنین انھا قالت لرسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم حین ذکر الازار فالمرأۃ یارسول اﷲ قال ترخی شبرا قالت اذن تنکشف عنا قال فذراع لاتزید علیہ [2] واﷲ تعالٰی اعلم۔ |
یہ سیدہ ام سلمہ(رضی اﷲ تعالٰی عنہا)کی حدیث ہے کہ انھوں نے بارگاہ رسالت میں عرض کی کہ جبکہ سرکار دوعالم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے تہبند کا ذکر فرمایا یا رسول اللہ! عورت کا کیا حکم ہے؟ ارشاد فرمایا:وہ بالشت بھر(اپنا تہبند)لٹکائے رکھے،عرض کی:پھر اس کا پاؤں برہنہ ہوگا۔ارشاد فرمایا: ایك ہاتھ چھوڑ دے(یعنی لٹکائے)لیکن اس سے زیادہ تو نہ ہو۔ واﷲ تعالٰی اعلم۔ |
مسئلہ ۴۹: از موضع گھورٹی ڈاکخانہ کرشن گڑھ ضلع ندیاں مرسلہ نذیر احمد صاحب ۶ جمادی الاولٰی
|
لباس مسنون مرمردان وزنان چیست وخلافش مثلا شیروانی و چپکن واچکن وکوٹ انگریزی وفارسی وپاجامہ انگریزی و دھوتی وہ گزری وکلاہ ترکی و انگریزی وغیرہ از لباس مردان وبڈی ہندواں کہ طولش تاکمر وبدن دچسپاں بودو شامیز کہ پیراہن درازست زیر ساڑی دہ گزی می پوشدہ وساڑی دہ زراع وغیرہ از لباس زنان رواست |
مردوں اور عورتوں کے لئے کون سا لباس سنت ہے اور اس کے مخالف کون سا لباس ہے۔مثلًا شیروانی،چپگن، اچکن، کوٹ انگریزی اور فارسی،پاجامہ انگریزی،دس گز دھوتی،ترکی اور انگریزی ٹوپی وغیرہ جو مردوں کا لباس ہے اور ہندؤوں کی "ہڈی"کہ جس کی درازی کمرتك ہوتی ہے اور وہ جسم سے پیوستہ ہوا کرتی ہے۔اور"شامیز" |
[1] ردالمحتار کتاب الصلٰوۃ باب شروط الصلٰوۃ داراحیاء التراث العربی بیروت ۱ /۲۷۴
[2] سنن ابی داوئد کتا ب اللباس باب فی الذیل آفتاب عالم پریس لاہور ۲ /۲۱۲،سنن النسائی کتاب الزینۃ باب ماجاء فی ذیول النساء نورمحمد کارخانہ تجارت کتب کراچی ۲ /۲۹۸،جامع الترمذی ابواب اللباس باب ماجاء فی ذیول النساء امین کمپنی دہلی ۱ /۲۰۶،سنن ابن ماجہ کتاب اللباس باب ذیل المرأۃ اکم یکون ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ص۲۶۴
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع