دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 22 | فتاوی رضویہ جلد ۲۲

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۲

پر ہے جس سے انگشت نمائی و شہرت ہو تو مطلقًا مکروہ ہے۔واﷲ تعالٰی اعلم۔

مسئلہ ۴۴:                  از گونڈل علاقہ کاٹھیا واڑ مسئولہ عبدالستار بن اسمعیل سنی حنفی قادری رضوی   ۱۴ رجب المرجب ۱۳۳۴ھ

رومال خالص ریشمی کپڑے کا مرد استعمال کرسکتاہے یا نہیں؟

الجواب:

رومال سے مراد اگر ہاتھ میںلینے کا ہے تو کرسکتاہے اورگر اورڑنے کا ہے تو نہیں۔

مسئلہ ۴۵:                               از گونڈل کاٹھیاواڑ مرسلہ عبدالستار بن اسمعیل صاحب                  یکم صفر ۱۳۳۵ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ تحمل اور کمخواب سوتی یا ریشمی کاستعمال مرد کے لئے جائز ہے یانہیں؟ اس طرف اکثر مسلمان مخمل کی ٹوپی اور سدری وغیرہ پہنتے ہیں۔بینوا توجروا(بیان فرماؤ اور اجر وثواب پاؤ۔ت)

الجواب:

کمخواب یا مخمل سوتی مرد کو جائز ہے اور ریشمی ناجائز ؟ واﷲ تعالٰی اعلم۔

مسئلہ ۴۶ و ۴۷:                     مرسلہ مصاحب علی طالب علم                      ۱۴ صفر المظفر ۱۳۳۵ھ

(۱)عورت نے اپنے خاوند کو اپنے ساتھ لٹاکراپنا لحاف ریشمی یا چادرریشمی خاوند کو بھی اڑھادی تو کیا یہ استعمال ریشمی کپڑے کا بہ تبع عورت کے،مرد کو جائز ہے یانہیں؟

(۲)مرد کو مخمل پہننا جائز ہے یانہیں؟ بینوا توجروا

الجواب

(۱)ناجائز ہے اور اوڑھنے میں تبیعت کے کوئی معنی نہیں۔دونوں مستقل ہیں۔اوریہ تبیعت کی کوئی صورت نہیں کہ ملك عورت کی ہے یا بناء اس کے لئے ہاں ریشمی توشك پرلیٹنا امام کے نزدیك جائز ہے۔

(۲)ریشمی مخمل ناجائز سوتی جائز۔ واﷲ تعالٰی اعلم۔

مسئلہ ۴۸:                              از بنارس محلہ پرکنڈہ مسئولہ مولانا مولوی عبدالحمید صاحب           ۱۰ شعبان ۱۳۳۵ھ

عورات کو پائجامہ ٹخنا کھول کر پہننا چا ہئے یاڈھانك کر؟

الجواب:

عورات کے گٹے ستر عورت میں دخل ہیں غیرمحرم کو ان کا دیکھنا حرام ہے۔عورت کو حکم ہے کہ اس کے پائچے خوب نیچے ہوں کہ چلتے میں ساق یا گنے کھلنے کا احتمال نہ رہے۔ردالمحتارمیں ہے:


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن