دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 22 | فتاوی رضویہ جلد ۲۲

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۲

کہ بیچ میں سرکھلا ہے۔اوراعتجار کو علماء نے مکروہ لکھا ہے۔رسول اﷲ صل اﷲ تعالی علیہ وسلم نے تہبند باندھا اور پاجامہ خریدنا اور پاجامہ پہننے کی تعریف فرمانا ثابت ہے پہننا ثابت نہیں۔کرتہ مبارك میں بٹن ثابت نہیں۔چاك دونوں طرف تھے،صحیح مسلم شریف میں اسماءبنت ابی بکر رضی اﷲ تعالٰی عنہا کی حدیث میں ہے:

وفرجیھا مکفوفین بالدیباج [1]۔

حضور اکرم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کے کرتہ مبارك کے دونوں چاك ریشم سے سِلے ہوئے تھے۔(ت)

گریبان مبارك سینہ اقدس پر تھا۔اشتعۃ اللمعات میں ہے:

جیب قمیص آں حضرت صلی ااﷲ تعالٰی علیہ وسلم برسینہ مبارك وی بود چنانکہ احادیث بسیار برآں دلالت دارد[2]۔

آنحضرت صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کے کرتہ مبارك کا گریبان آپ کے مقدس سینے پر تھا جیسا کہ بہت سی حدیثیں(ارشاد ات صحابہ کرام)اس پر دلالت(اور راہنمائی کرتی ہیں۔ت)

اسی میں ہے:

تحقیق آنست کہ گریبان پیرا ہن نبوی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم برسینہ بود [3]۔واﷲ تعالٰی اعلم۔

تحقیق یہ ہے کہ حضور اکرم صل اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کے کرتے مبارك کا گریبان سینہ اقدس پر تھا۔واﷲ تعالٰی اعلم۔(ت)

مسئلہ ۴۳:                از برٹس گائناڈمرارا پترس حضال ویچ ایسٹ بنگ مسئولہ عبدالغفور                  بتاریخ ۲۴ صفر المظفر روز شنبہ ۱۳۳۴ھ

زردرنگ کپڑا مرد کو پہنا کیسا ہے خصوصا جو شخص اپنے کو عالم کہے اور پھر زرد کپڑا پہنتاہو۔

الجواب:

زعفران کا رنگا ہوا کپڑا مرد پر حرام ہے۔اور کسی طرح کازرد رنگ حرام نہیں۔ہاں اگر وہ کسی ایسی وضع مخصوص


 

 



[1] صحیح مسلم کتاب اللباس باب تحریم استعمال اناء الذھب قدیمی کتب خانہ کراچی ۲ /۱۹۰

[2] اشعۃ اللمعات کتاب اللباس الفصل الثانی مکتبہ نوریہ رضویہ سکھر ۳ /۵۴۴

[3] اشعۃ اللمعات کتاب اللباس الفصل الثانی مکتبہ نوریہ رضویہ سکھر ۳ /۵۴۴

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن