دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 22 | فتاوی رضویہ جلد ۲۲

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۲

المعصفر والمزعفرالاحمر اوالاصفر للرجال [1]۔واﷲ تعالٰی اعلم۔

اشارہ کرتاہے معصفر اور زعفرانی سرخ اورزرد رنگ مردوں کے لئے مکروہ ہے۔اور اﷲ سب سے بڑا عالم ہے۔(ت)

مسئلہ ۳۸:نیا کپڑا یا جوتا استعمال کرنے پرکیاپڑے اورکون سے روز استعمال کرے ؟ درزی کو کون سے روز سلنے کو دے؟
الجواب:

 بسم اﷲ کہہ کر پہنے اور پہن کر پڑھے۔

الحمداﷲ الذی کسانی ھذا و رزقنیہ من غیر حول منی ولاقوۃ [2]۔

سب تعریف اور ستائش اس اﷲ تعالٰی کے لئے ہے جس نے مجھے یہ لباس پہنایا اور میری قوت وطاقت(بچاؤ وتحفظ کے بغیر مجھے اس کے پہننے کی توفیق بخشی)(ت)

اور کپڑے کے استعمال یا درزی کو دینے کے لئے کوئی خصوصیت نہیں،ہاں منگل کے دن کپڑا قطع نہ کیاجائے۔مولا علی کرم اﷲ وجہہ نے فرمایا:"جو کپڑا منگل کے روز قطع کیا جائے وہ جلے یا ڈوبے یا چوری ہوجائے"واﷲ تعالٰی اعلم۔

مسئلہ ۳۹:                               از کالج علی گڑھ کمرہ نمبر ۶ مرسلہ عبدالمجید خاں یوسف نری سرسید کورٹ       ۲۹ صفر ۱۳۳۲ھ

زید انگریزی ٹوپی یعنی ہیٹ کو استعمال نہیں کرتا ہے مگر پتلون پہنتاہے اور پتلون پر ترکی کوٹ پہنتاہے یہ لباس درست ہے یا نہیں؟

الجواب:

دربارہ لباس اصل کلی یہ ہے کہ جو لباس جس جگہ کفار یا مبتدعین یا فساق کی وضع ہے اپنے اختصاص و شعاریت کے مقدا رپر مکروہ یاحرام یا بعض صور میں کفر تك ہے۔حدیقہ ندیہ میں ہے:

لبس زی الافرنج کفر علی الصحیح [3]۔

افرنگیوں کا لباس صحیح قول کی بنا پر کفر ہے۔(ت)

ہیٹ اسی قسم میں ہے اور پتلون قسم اول میں اور دوسرے ملك میں کسی اسلامی قوم کی وضع ہوناکافی


 

 



[1] درمختار کتا ب الحظروالاباحۃ باب اللبس مطبع مجتائی دہلی ۲ /۲۴۰

[2] عمل یوم واللیلۃ باب مایقول از ستجد ثوبا حدیث ۲۷۱ دائرۃ المعارف عثمانیہ حیدر آباد دکن ص۷۴

[3] الحدیقہ الندیہ النوع الثامنن من الانواع الستین السخیریہ مکتبہ نوریہ رضویہ فیصل آباد ۲ /۲۳۰

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن