30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
والنبات المجھول وسمیتہ [1]۔ |
پس ان میں سے ایك تو وہ حیوان ہے جس کا معاملہ مشتبہ ہو اور دوسرے وہ نامعلوم جڑی بوٹیاں ہیں اور ان کا زہریلا ہوناہے۔ (ت) |
غمز العیون میں ہے:
|
قولہ والنبات المجھول الخ یعلم منہ شرب الدخان [2]۔ |
مصنف کاا ندیشہ ہے والنبات المجھول الخ اس سے دھواں نوشی کا حکم معلوم ہوجاتاہے۔(ت) |
ردالمحتارمیں ہے:
|
الذی یظھر ان ھذہ الدودۃ ان کانت غیر مائیۃ المولد وکان لھا دم سائل فھی نجسۃ ولا فطاھرۃ فلا یحکم نجاستھا قبل العلم بحقیققتھا [3]۔ |
وہ جو ظاہر ہوتاہے کہ اگر ان کیڑوں کی جائے پیدائش پائی نہیں اور ان میں بہنے والا خون ہے تو وہ ناپاك ہیں بصورت دیگر پاك ہیں لہذا ان کی حقیقت معلوم ہونے سے قبل ان پر نجاست کاحکم نہیں دیا جاسکتا۔(ت) |
ادعائے تحریم کے لئے لازم ہے کہ شرع سے خاص اس کپڑے کی حرمت پر دلیل قائم ہو یا ثبوت کافی دیا جائے کہ شرعا حریر اس کپڑے کوکہتے ہیں کہ جو کیڑے کے لعاب سے بنایا جایا اگر چہ دودالقز کا غیر ہو اگر چہ اس میں کوئی وجہ تزئین وتفاخر وتشبہ بالجبابرۃ والاکاسرۃ کی نہ ہو و ودونھما خرط القتاد(اور ان دو کے بغیر صرف کانٹوں پر ہاتھ پھیرنا ہے یعنی سوائے تکلیف کچھ حاصل نہیں۔ت)یہ ایك مثال ہے جو کسی کام کے غیر حصول کے لئے بیان کی جاتی ہے۔مترجم)بالجملہ جب تك تحریم ثابت نہ ہو اباحت اصلیہ شرعیہ پر عمل سے کوئی مانع نہیں،
|
قال اﷲ تعالٰی " خَلَقَ لَکُمۡ مَّا فِی الۡاَرْضِ جَمِیۡعًا ٭ واﷲ سبحانہ وتعالٰی اعلم۔ |
اﷲ تعالٰی نے ارشاد فرمایا اﷲ وہی ہے جس نے تمھارے لئے وہ سب کچھ جو زمین میں ہے پیدا کیا۔واﷲ سبحانہ وتعالٰی اعلم(ت) |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع