دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 22 | فتاوی رضویہ جلد ۲۲

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۲

باردوم: از حیدر آباد دکن محلہ سلطانپور مرسلہ سید عبدالرزاق صاحب وکیل ہائی کورٹ وسیکرٹری اسٹیٹ نواب فخر الملك بہادر وزیر جوڈیشل وپولیس ڈیپارٹمنٹ

بدیں عبارت بعالی خدمت عالی جناب مولوی احمد خاں صاحب قبلہ جو نمونہ کپڑے کا پیش ہے کہاجاتاہے یہ ٹسر ہے۔ٹسر اور ریشم کی تعریف ذیل میں ہے:

ریشم:ریشم کے کیڑے پرورش کئے جاتے ہیں جب ان کے انڈے بچے ہوکر بڑے ہوتے ہیں تو پانی میں ان کو جوش دیا جاتاہے جب وہ گھل جاتے ہیں تو ان سے تار نکالا جاتاہے وہی ریشم ہے۔

ٹسر:ٹسر کےکیڑے اس ملك میں بھی ہوتے ہیں جیسے بیر کے درخت کے کیڑے۔یہ مثل ریشم کے کیڑوں کے پرورش نہیں کئے جاتے بلکہ قدرتا ایك بونڈی میں پرورش پاتے ہیں۔جب وہ خود بخود ہونے کے بعد مرجاتے ہیں تو بونڈی سے تار نکال لئے جاتے ہیں وہی ٹسر ہے۔

ریشم کی چمك اور ملائمت ٹسر میں نہیں ہوتی۔اور چنیا سلك عورتوں کے لباس کے کام میں نہیں آتا۔اوریہ کپڑا مثل چھلواری کے متعدد باردھل سکتاہے اور چھلواری سے مضبوط ہوتاہے۔اکثر علماء ومشائخ اسے پہنتے ہیں۔مکہ مکرمہ ومدینہ طیبہ میں بھی علماء و خطباء کو پہنتے دیکھا گیا،اب یہ شبہہ پیدا ہورہا ہے کہ شرعا اس خاص کپڑے کا پہنا درست ہے یانہیں؟ اور اس سے نمازجائز ہو سکتی ہے یا نہیں؟ ہم نے حریر،دیبا خبز عھ،کے احکام صحیح بخاری ومسلم ومشکوٰۃ شریف وہدایہ وفتاوٰی عالمگیری وغیرہ میں تفصیل سے دیکھے لیکن یہ تشفی نہیں ہوئی کہ یہ خاص کپڑا مشروع ہے یانہیں؟ لہذا صرف اس قدر دریافت کرنا منظور ہے کہ یہ کپڑا جو اس کے ساتھ پیش ہے مشروع ہے اور اس سے نماز جائز ہوجاتی ہے یانہیں؟ کیونکہ آج کل اس کپڑے کا بہت رواج ہورہا ہے اس لئے مسلمانوں کو شك وشبہہ سے بچانے کے لئے اس خاص کپڑے کے جواز یا عدم جواز کا فتوٰی ضرور ہے۔

الجواب:

اللھم لك الحمد،جو کپڑا فقیر نے دیکھا ہے او اس کے متعلق بیان سائل نظر سے گزرا،اس نے صورۃً وصفۃً حریر سے مشابہت نہ پائی۔یہ بہت خشن کثیف،ردی،اکثر معمولی کپڑوں سے بھی گری حالت میں ہے اسے نعومت،ملاست،نظافت، ایراث، تزین،وتکبر وتفاخر سے کچھ علاقہ نہیں۔قیمت میں بھی سنا گیا ہے،کہ بہت ارزاں ہے۔وہ کرم جس سے یہ پیدا ہوتا ہے مسموع ہوا کہ وہ دود القز کے علاوہ اورکیڑا ہے۔اس کی غذا ورق فرصاد یعنی برگ توت ہے۔اور اس کی ورق الخروع یعنی برگ بید انجیرجسے ہندی میں انڈی اور دیاربنگلہ میں رینڈی کہتے ہیں۔اسی مناسبت سے یہ کپڑا وہاں انھیں ناموں


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن