30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
درمختار میں ہے:
|
غزل الرجل علی ھیأۃ غزل المرأۃ یکرہ [1]۔ |
عورت کے انداز سے مرد کا بال گوندنا مکروہ ہے۔(ت) |
ردالمحتارمیں ہے:
|
لما فیہ من التشبہ بالنساء [2]۔ |
اس لئے کہ اس میں عورتوں سے مشابہت ہوتی ہے۔(ت) |
اسی میں ہے:
|
انما یجوز التختم بالفضۃ لو علی ھیأۃ خاتم الرجال امالو لہ فصان اواکثر حرم قہستانی [3]۔ |
فقہی اعتبار سے چاندی کی ایسی انگوٹھی پہننا جائز ہے جو مردوں کے لئے مروج ہو لیکن اگر اس میں دو یادو سے زائد نگینے ہوں تو ایسی انگوٹھی کا استعمال مردوں کے لئے حرام ہے۔قہستانی (ت) |
بلکہ بحمداﷲ تعالٰی خاص اس جزئیہ میں حدیث حسن وارد،سنن ابوداؤد میں ہے:
|
حدثنا محمد بن سلیمان لُوَین وبعضہ قرأت علیہ عن سفیان عن ابن جزئیج عن ابن ابی ملیکۃ قال قیل لعائشۃ ان امرأۃ تلبس النعل فقالت لعن رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم والرجلۃ من النساء [4] محمد بن سلیمان بن حبیب الاسدی بالتصغیر ثقۃ من العاشرۃ تقریب [5]والبقیۃ ائمۃ جلۃ معروفون وقد کان |
(ہم سے محمد بن سلیمان لوین نے بیان کیا اس کا کچھ حصہ میں نے اس کے سامنے پڑھا اس نے سفیان،اس نے ابن جریج، اس نے ابن ابی ملیکہ سے روایت کی اور کہا۔ت)یعنی ام المؤمنین صدیقہ رضی اﷲ تعالٰی عنہا سے عرض کی گئی ایك عورت مردانہ جوتا پہنتی ہے فرمایا:رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے لعنت فرمائی مردانی عورتوں پر۔(محمد بن سلیمان بن حبیب اسد ی(یہ تصغیرکے ساتھ |
[1] درمختار کتاب الحظروالاباحۃ فصل فی البیع مجتبائی دہلی ۲ /۲۵۳
[2] ردالمختار کتاب الحظروالاباحۃ فصل فی البیع داراحیاء التراث العربی بیروت ۵ /۲۷۴
[3] ردالمحتار کتاب الحظروالاباحۃ فصل فی اللبس داراحیاء التراث العربی بیروت ۵ /۲۳۱
[4] سنن ابی داؤد کتاب اللباس باب فی لباس النساء آفتاب عالم پریس لاہور ۲ /۲۱۰
[5] تقریب التہذیب لابن حجر العسقلانی ترجمہ ۵۹۴۴ حرف المیم فصل س دارالکتب العلمیہ بیروت۲ /۸۲
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع