دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 22 | فتاوی رضویہ جلد ۲۲

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۲

مسئلہ ۳۲:                               از جالندھر محلہ راستہ متصل مکان ڈپٹی احمد جان صاحب مرسلہ احمد خاں صاحب              ۲ شوال ۱۳۱۴ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ ایڑی والی جوتی یعنی مثل جوتی مردوں کے عورت پہن لے تو درست ہے یانہیں ؟ مردانی جو تی عورت نمازی کے واسطے پاؤں کو ناپاکی سے بچانے کے لئے بہت خوب ہے۔خیر جیساشریعت میں حکم ہے باسند بحوالہ کتاب ارشاد فرمائیں۔

الجواب:

ناجائز۔رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:

لعن اﷲ المتشبہات من النساء بالرجال و المتشبہین من الرجال بالنساء،رواہ الائمۃ احمد و البخاری وابوداؤد والترمذی وابن ماجۃ عن ابن عباس رضی اﷲ تعالٰی عنہما[1]۔

اﷲ کی لعنت ان عورتوں پرجو مردوں سے مشابہت پیدا کریں اور ان مردوں پر جو عورتوں سے تشبہہ کریں۔(ائمہ کرام مثلا مام احمد بخاری،ابوداؤد،ترمذی،ابن ماجہ نے اس کو حضرت عبداﷲ ابن عباس رضی اﷲ تعالٰی عنہما سے روایت کیا ہے۔ت)

اور فرماتے ہیں صلی اﷲ تعالی علیہ وسلم:

لعن اﷲ الرجل یلبس لبسۃ المراۃ والمرأۃ تلبس لبسۃ الرجل۔رواہ ابوداؤد والحاکم عن ابی ھریرۃ رضی اﷲ تعالٰی عنہ بسند صحیح[2]۔

اﷲ تعالٰی اس مرد پر لعنت کرے جو عورت جیسا لباس پہنے اور عورت پر بھی لعنت کرے جو مر دجیسا لباس پہنے۔ابوداؤد اور حاکم نے صحیح سند سے حضرت ابوہریرہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے روایت کیا(ت)

 


 

 



[1] صحیح البخاری کتاب اللباس باب المتشبہین بالنساء الخ قدیمی کتب خانہ کراچی ۲ /۸۷۴،سنن ابی داؤد باب فی لباس النساء آفتا ب عالم پریس لاہور ۲ /۲۱۰،جامع الترمذی ابوب الاستیذان والادب باب ماجاء فی المتشبہات امین کمپنی دہلی ۲ /۱۰۲،سنن ابن ماجہ ابوب النکاح باب فی المخنثین ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ص۱۳۸،مسند احمد بن حنبل عن ابن عباس المکتب الاسلامی بیروت ۱/ ۳۳۹

[2] سنن ابی داؤد کتاب اللباس باب فی لباس النساء آفتاب عالم پریس لاہور ۲ /۲۱۰

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن