دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 22 | فتاوی رضویہ جلد ۲۲

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۲

علیہ وسلم برسینہ بود [1]

مبارك پر تھا۔(ت)

دامن کے چاك کھلے ہونا ثابت ہے کہ ان پر ریشمی کپڑے کی گوٹ تھی اور گوٹ کھلے ہوئے چاکوں پر لگاتے ہیں۔صحیح مسلم و سنن ابی داؤد میں اسماء بنت ابی بکر صدیق رضی اﷲ تعالٰی عنہا سے ہے:

انھا اخرجت جبۃ طیالسۃ کسروانیۃ لھا لبنۃ دیباج وفرجیھا مکفوفین بالدیباج [2]۔

سیدہ اسماء بنت ابوبکر صدیق رضی اﷲ تعالٰی عنہا نے حضور علیہ الصلٰوۃ ولسلام کا ایك طیاسی کسروانی جبہ(لوگوں کو دکھانے کے لئے)باہر نکالا جس کے گریبان پر ریشمی کپڑے کی گوٹ لگی ہوئی تھی اور اس کی دونوں اطراف ریشم گھری ہوئی تھیں۔ (ت)

اس زمانہ میں گھنڈی تکمے ہوتے جن کو زر وعروہ کہتے بٹن ثابت نہیں۔نہ ان میں کوئی حرج ہے۔رنگ سبز وسرخ بھی ثابت ہے۔اور محبوب تر سفید۔حدیث میں ہے:

البسوالثیاب البیض فانھا اطھر واطیب وکفنوا فیھا موتاکم۔رواہ احمد [3]والاربعۃ الاعن سمرۃ بن جندب رضی اﷲ تعالٰی عنہ۔

سفید کپڑے پہنو کہ وہ زیادہ پاکیزہ اور خوب ہیں۔اور اپنے اموات کو سفید کفن دو۔(اما م احمد اور دیگر ائمہ اربعہ(ترمذی، ابوداؤد،نسائی،ابن ماجہ)نے حضرت سمرہ بن جند ب رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے اس کو روایت کیا ہے۔ت)

(۲)عمامہ اقدس کے طول میں کچھ ثابت نہیں۔امام ابن الحاج مکی سات ہاتھ یا اس کے قریب کہتاہے۔اور حفظ فقیر میں کلمات علماء سے ہے کہ کم از کم پانچ ہاتھ ہو اور زیادہ سے زیادہ بارہ ہاتھ۔اور شیخ عبدالحق کے رسالہ لباس میں اکتیس ہاتھ تك لکھا ہے۔اور ہے یہ کہ یہ امر عادت پر ہے جہاں علماء وعوام کی جیسی عادت ہو اور اس میں کوئی محذور شرعی نہ ہو اس قدر اختیار کریں۔

فقد نص العلماء ان الخروج عن العادۃ شہرۃ و مکروہ [4]۔واﷲ تعالٰی اعلم۔

اہل علم نے تصریح کی ہے کہ معاشرے کی عادت سے باہر ہونا باعث شہرت اور مکروہ ہے۔واﷲ تعالٰی اعلم۔

 


 

 



[1] اشعۃ اللمعات شرح مشکوٰۃ کتاب اللباس الفصل الثانی مکتبہ نوریہ رضویہ سکھر ۳ /۵۴۴

[2] صحیح مسلم کتاب اللباس ۲ /۱۹۰ وسنن ابی داؤد کتا ب اللباس ۲ /۲۰۵

[3] مسند امام احمد بن حنبل حدیث سمرہ بن جندب المکتب الاسلامی بیروت ۵ /۱۷

[4] الحدیقہ الندیۃ شرح الطریقہ المحمدیہ الصنف التاسع نوریہ رضویہ سکھر ۲ /۵۸۲

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن