دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 22 | فتاوی رضویہ جلد ۲۲

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۲

الجواب:

(۱)قمیص مبارك نیم ساق تك تھا۔مواہب شریف میں ہے:

کان ذیل قمیصہ وردانہ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم الی انصاف الساقین [1]۔

حضور صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کے قمیص مبار کا دامن اور چادر مبارك یعنی تہبند یہ دونوں آدھی پنڈلیوں تك ہواکرتے تھے۔(ت)

حاکم نے بتصحیح اورابوالشیخ نے عبداﷲ بن عباس رضی اﷲ تعالٰی عنہما سے روایت کی ہے:

ان رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم لبس قمیصا وکان فوق الکعبین [2]۔

حضور صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے ایك ایسا کرتہ زیب تن فرمایا جو ٹخنوں سے اوپر تك زرالمبا تھا(ت)۔

اور کم طول کابھی وارد ہے بیہقی نے شعب الایمان میں انس رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے روایت کی:

کان لہ صلی اﷲ تعالی علیہ وسلم قمیص من قطنٍ قصیر الطول قصیرا لکم [3]۔

رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کا ایك ایسا سوتی کرتہ تھا جس کا طول کم اور آستین مختصر تھی۔(ت)

گریبان مبارك سینہ اقدس پر تھا۔ اشعۃ اللمعات میں ہے:

جیب قمیص آں حضرت صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم برسینہ مبارك وے بود چنانکہ احادیث بیسار برآں دلالت دارد وعلمائے حدیث تحقیق ایں نمودہ اند [4]۔

حضور اقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کے قمیص مبارك کا گریبان آپ کے سینہ مبارك پر تھا۔چنانچہ بہت سی احادیث اس پر دلالت کرتی ہیں اور محدثین حضرات نے اس کی تحقیق کی ہے۔(ت)

اسی میں ہے:

تحقیق آنست کہ گریبان پیرا ہن نبوی صلی اﷲ تعالٰی

تحقیق یہ ہے کہ حضور علیہ الصلٰوۃ والسلام کے مبارك کرتے کا گریبان آپ کے سینہ

 


 

 



[1] المواہب اللدینہ المقصد الثالث النوع الثانی مکتب اسلامی بیروت ۲ /۴۲۸

[2] المستدرك للحاکم کتاب اللباس دارالفکر بیروت ۴ /۱۹۵

[3] شعب الایمان حدیث ۶۱۶۸ دارالکتب العلمیۃ بیروت ۵ /۱۵۴

[4] اشعۃ اللمعات شرح مشکوٰۃ کتاب اللباس الفصل الثانی مکتبہ نوریہ رضویہ سکھر ۳ /۵۴۴

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن