30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اور حدیث طویل مسلم وابوداؤد میں:
|
ثلثۃ لایکلمھم اﷲ یوم القیمۃ ولاینظر الیھم ولا یزکیہم ولھم عذاب الیم المسبل والمنان والمنفق سلعتہ بالحلف الکاذب [1]۔ |
تین شخص(یعنی تین قسم کے لوگ)ایسے ہیں کہ اﷲ تعالٰی نے قیامت کے دن نہ تو انھیں پاك کرے گا بلکہ ان کے لئے درد ناك عذاب ہوگا:(۱)ازارٹخنوں سے نیچے لٹکانے والا(۲) احسان جتلانے والا(۳)جھوٹی قسم کھاکر اپنے اسباب کو رائج کرنیوالا(یعنی فروغ دینے والا ہے)(ت) |
علی الاطلاق وارد ہوا کہ اس سے یہی صورت مراد ہے کہ بتکبر اسبال کرتا ہو ورنہ ہر گزیہ وعیدشدید اس پر وارد نہیں۔مگر علماء در صورت عدم تکبر حکم کراہت تنزیہی دیتے ہیں:
|
فی الفتاوٰی العالمگیری اسبال الرجل ازارہ اسفل من الکعبین ان لم یکن للخیلا ءففیہ کراھۃ تنزیہ کذافی الغرائب [2]۔ |
فتاوٰی عالمگیری میں ہے مر کا اپنے ازار کو ٹخنوں سے نیچے لٹکانا اگر بوجہ تکبر نہ ہو تو مکروہ تنزیہی ہے اسی طرح غرائب میں ہے۔(ت) |
بالجملہ اسبال اگر براہ عجب وتکبر ہے حرام ورنہ مکروہ اور خلاف اولٰی،نہ حرام مستحق وعید،اور یہ بھی اسی صور ت میں ہے کہ پائچے جانب پاشنہ نیچے ہوں،اور اگر اس طرف کعبین سے بلند ہیں گو پنجہ کی جانب پشت پا پر ہوں ہر گز کچھ مضائقہ نہیں۔ اس طرح کا لٹکانا حضرت ابن عباس رضی اﷲ تعالی عنہ بلکہ خود حضور سرور عالم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم سے ثابت ہے۔
|
روی ابو داؤد فی سننہ قال حدثنا مسدد نایحیٰی عن محمد بن ابی یحیٰی حدثنی |
امام ابوداؤد نے اپنی کتاب سنن ابوداؤد میں روایت فرمائی ہے کہ ہم سے مسدد نے بیان کیا اس سے یحیٰی نے اس نے محمدبن ابی یحیٰی سے روایت |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع