دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 22 | فتاوی رضویہ جلد ۲۲

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۲

اور اگر بوجہ تکبر نہیں تو بحکم ظاہر احادیث مردوں کو بھی جائز ہے۔

لاباس بہ کما یرشك الیہ التقیید بالبطر والمخیلۃ۔

تو اس میں کچھ حرج نہیں جیساکہ اس کی طرف"البطر و المخیلۃ" (اترانا اور تکبر کرنا)کی قید لگا نا تمھاری راہنمائی کر رہا ہے۔(ت)

حضرت ابوبکر (رضی اللہ تعالٰی عنہ) نے عرض کیا۔یا رسول اﷲ (صلی اﷲ تعالی علیہ وسلم) ! میری ازار ایك جانب سے لٹك جاتی ہے۔فرمایا:تو ان میں سے نہیں ہے جو ایسا براہ تکبر کرتاہو۔

اخرج البخاری فی صحیحہ قال حدثنا احمد بن یونس فذکر باسنادہ عن ابن عمر عن النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم قال من جرثوبہ خیلاء لم ینظر اﷲ الیہ یوم القیمۃ فقال ابوبکر یارسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم احد شقی ازاری یسترخی الا ان اتعاھد ذٰلك منہ فقال النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم لست ممن یصنعہ خیلاء [1]قلت وبنحوہ روی ابوداؤد والنسائی۔

امام بخاری نے اپنی صحیح میں اس کی تخریج فرمائی۔فرمایا ہم سے احمد ابن یونس نے بیان کیا۔پھر اس کی اسناد سے حضرت عبداﷲ ابن عمر رضی اﷲ تعالٰی عنہما کے حوالے سے نبی اکرم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم سے روایت کیا کہ حضور نے فرمایا:جس شخص نے ازاراہ تکبر کپڑا لٹکایا اور نیچے گھسیٹا تو اﷲ تعالٰی قیامت کے دن اس کی طرف نظر نہ فرمائے گا۔اس پر حضرت ابوبکر صدیق رضی اﷲ تعالٰی عنہ نے عرض کی۔یا رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم ! میرا تہبند ایك طرف نیچے لٹك جاتاہے مگریہ کہ میں اس کی پوری حفاظت کرتا ہوں(یعنی حفاظت میں ذرا سی کوتاہی یا لاپروائی ہو جائے تو تہبند ایك طرف لٹك جاتاہے)آپ صلی اﷲ تعالٰی علیہ و سلم نے ارشاد فرمایا:تم ان لوگوں میں سے نہیں ہو جو طرز تکبر سے ایسا کرتے ہیں(یعنی علت تکبر نہ ہونے کی وجہ سے تمھارے ازار کے لٹك جانے سے کوئی حرج نہیں قلت(میں کہتاہوں)اسی کی مثل ابوداؤد اور نسائی نے بھی روایت کی ہے۔(ت)

حدیث بخاری ونسائی میں کہ:

مااسفل الکعبین من الازار ففی النار [2]۔

ازار کا جو حصہ لٹك کا ٹخنوں سے نیچے ہوگیا وہ آگ میں ہوگا۔(ت)

 


 

 



[1] الصحیح البخاری کتاب اللباس قدیمی کتب خانہ کراچی ۲ /۸۶۰

[2] الصحیح البخاری کتاب اللباس قدیمی کتب خانہ کراچی ۲ /۸۶۱

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن