30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
الی من جواز ارہ بطرا [1]،قلت وبنحوہ روی ابوداؤد ابن ماجۃ من حدیث ابی سعیدن الخدری فی حدیث عبداﷲ بن عمرانہ قال قال رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم من جر ثوبہ مخیلۃ لم ینظراﷲ الیہ یوم القیمۃ [2]الحدیث واخرج الامام العلام مسلم بن الحجاج القشیری فی صحیحہ قال حدثنا یحیی بن یحیٰی قال قرأت علی مالك عن نافع وعبداﷲ بن دینار وزید بن اسلم کلھم یخبرہ عن ابن عمر ان رسول اﷲ صلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم قال لاینظر اﷲ الی من جرثوبہ خیلا [3]۔قلت وبمثلہ روی البخاری والنسائی والترمذی فی صحاحھم بالاسانید المختلفۃ والالفاظ المتقاربۃ۔ |
شخص پر نظر شفقت نہیں فرمائے گا جس نے از راہ تکبر اپنے تہبند کو زمین پر گھسیٹا،قلت(میں کہتاہوں)یونہی ابوداؤد اور ابن ماجہ نے حضرت ابو سعید خدری رضی اﷲ تعالٰی عنہ کی حدیث سے حضرت عبداﷲ ابن عمر کی حدیث میں روایت کیا۔انھوں نے فرمایا کہ رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جو کوئی تکبر سے ازار لٹکائے(یعنی زمین پر گھسیٹے)تو اﷲ تعالٰی قیامت کے دن اس کی طرف نہیں دیکھے گا، الحدیث امام علام مسلم بن حجاج قشیری نے اپنی صحیح میں تخریج کرتے ہوئے فرمایا کہ ہم سے یحیٰی بن یحیٰی نے بیان کی اس نے کہا میں نے حضرت امام مالك کے سامنے پڑھا،امام مالك نے نافع عبداﷲ بن دینار اور زید بن اسلم سے روایت کی،ان سب نے حضرت عبداﷲ بن دینار اور زید بن اسلم سے روایت کی،ان سب نے حضرت عبداﷲ بن عمر رضی اﷲ تعالٰی عنہما کے حوالے سے انھیں بتایاکہ رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ اﷲ تعالٰی اس کی طرف نہیں دیکھئے گا(یعنی اس کی طرف نگاہ رحمت نہیں فرمائے گا)جو ازراہ تکبر اپنا کپڑا لٹکائے،قلت(میں کہتاہوں)اس جیسی حدیث بخاری، نسائی اور ترمذی نے اپنی اپنی کتابوں(صحاح)میں مختلف سندوں اور قریبی ویکساں الفاظ کے ساتھ روایت کی ہے۔(ت) |
[1] صحیح البخاری کتاب اللباس باب جرثوبہ من الخبلا قدیمی کتب خانہ کراچی ۲ /۸۶۱
[2] صحیح البخاری کتاب اللباس باب من جرثوبہ من الخیلا قدیمی کتب خانہ کراچی ۲ /۸۶۱،سنن ا بی داؤد کتاب اللباس باب ماجاء فی السبال الازار آفتاب عالم پریس لاہور ۲ /۲۰۸،سنن ابن ماجہ کتاب اللباس باب من جرثوبہ من الخیلا ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ۲۶۳
[3] صحیح البخاری کتاب اللباس باب من جرثوبہ من الخیلا قدیمی کتب خانہ کراچی ۲ /۸۶۰،صحیح مسلم کتاب اللباس باب تحریم جر الثوب خیلاء الخ قدیمی کتب خانہ کراچی ۲ /۱۹۴،الجامع الترمذی کتاب اللباس باب ماجاء فی الکراھیۃ الازار امین کمپنی کراچی ۱ /۲۰۶
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع