دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 22 | فتاوی رضویہ جلد ۲۲

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۲

وآں راشلواری گویند بمقدار ازاں آنحضرت صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم باشد واگرزیر شتالنگ باشد یا دوسہ چین واقع شود بدعت وگناہ است [1]۔

میں مشہور ہے جس کو شلوار کہتے ہیں پس یہ آنحضرت صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کی ازار مبارك کی مقدار کے مطابق ہو لیکن اگر ٹخنوں سے نیچے ہو یا دو تین شکن نیچے واقع ہو جائے تو بدعت اور گناہ ہے۔(ت)

یہ افراط بدعت وہابیہ ہند ہے تو ان سے تشبیہ مکروہ ہے۔غرض ڈھیلے پائچے جب ان قباحتوں اور تنگ ان شناعتوں سے پاك ہوں تو دونوں شرعا مرخص وپسند اور ادائے مستحب میں کافی وبسند ہیں ہاں غالب عادات علماء واولیاء میں وہی عرض کے پائچے دیکھے گئے اور انھیں کو اصل سنت فعلیہ یعنی تہبند سے زیادہ مشابہت،کما لایخفی(جیسا کہ مخفی نہیں۔ت)واﷲ تعالٰی اعلم۔

مسئلہ ۲۸:کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ ٹخنوں سے نیچے پائچے رکھنا مردوں کو جائز ہے یا نہیں؟ بینو اتوجروا(بیان فرماؤ اور اجر پاؤ۔ت)

الجواب:

پائچوں کا کعبین سے نیچا ہونا جسے عربی میں اسبال کہتے ہیں اگر راہ عجب وتکبر ہے تو قطعا ممنوع وحرام ہے اور اس پر وعید شدید وارد۔

اخرج الامام الھمام محمد بن اسمعیل البخاری فی صحیحہ قال حدثنا عبداﷲ بن یوسف قال اخبرنا مالك عن ابی الزناد عن الاعرج عن ابی ھریرۃ رضی اﷲ تعالٰی عنہ ان رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم قال لاینظر اﷲ یوم القیمۃ

امام ہمام محمد بن اسمعیل بخاری رحمۃ اﷲ علیہ نے اپنی صحیح میں تخریج فرمائی اور فرمایا ہم سے عبداﷲ ابن یوسف نے بیان کیا اس نے کہا کہ ہمیں حضرت امام مالك رحمۃ اﷲ تعالٰی علیہ نے بتایا انھوں نے ابوالزناد سے اس نے اعرج سے اس نے حضرت ابوہریرہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے روایت کی کہ رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ اﷲ تعالٰی قیامت کے روز اس

 


 

 



[1] آداب اللباس

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن