دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 22 | فتاوی رضویہ جلد ۲۲

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۲

کعب کھل جاتا۔

روی النسائی وابوداؤد والترمذی وابن ماجۃ عن ام المؤمنین ام سلمۃ رضی اﷲ تعالٰی عنہا قالت سئل رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کم تجر المرأۃ من ذیلھا قال شبرا قالت اذا ینکشف عنہا قال فزراع لایزید علیہ [1]۔

نسائی،ابوداؤد،ترمذی اور ابن ماجہ نے ام المومنین سیدہ ام سلمہ رضی اﷲ تعالی عنہا سے روایت کی ہے۔انھوں نے فرمایا کہ رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم سے دریافت کیا گیا کہ عورت اپنے دامن کو کتنی مقدا ر تك گھسیٹ سکتی ہے۔ آپ نے ارشادفرمایا کہ ایك بالشت تک،عرض کی گئی کہ پھر تو اس کا پاؤں کھل جائے گا،،پھر آپ نے فرمایا کہ کہ پھر ایك ہاتھ تک،اس سے زائد نہ ہو۔(ت)

یوہیں مردکاسترعورت کے گھٹنے کے نیچے تك ہے تو فراخ پائچہ جب وہیں تك ہوگا حرکات میں کوئی حصہ زانوں یا ران منکشف ہوجائے گا لہذا نیم ساق تك عزیمت اور کعبین تك رخصت ہوئی کہ تقریبا وہی ایك اور دو بالشت کا حساب ہے۔

فی المواھب وشرحہ للعلامۃ الزرقانی حاصل ماذکر فی ذٰلك الاحادیث ان للرجال حالین حال استجاب وھو ان یقتصر بالازار وغیرہ علی نصف الساق وحال جواز وھو الی الکعبین وکذٰلك النساء حالان حال استحباب وھو مایزید علی ماھو زائد للرجال بقدر ذراع [2] الخ۔

مواہب اللدنیہ اور اس کی شرح جو علامہ زرقانی نے لکھی میں مذکو رہے کہ جو کچھ حدیثوں میں اس سلسلے میں ذکر کیاگیا اس کا خلاصہ اور حاصل یہ ہے کہ مردوں کے لئے دو حالتیں ہیں ایك حالت استحباب ہے اور وہ یہ ہے کہ ازار وغیرہ (تہبند) میں نصف پنڈلی تك اکتفا کرے دوسری حالت جواز ہے اور وہ یہ ہے کہ ٹخنوں تك ہو،اور یونہی عورتوں کے لئے بھی د وحالتیں ہیں ایك حالت جواز ہے اور وہ یہ ہے کہ جتنی مقدار مردوں کے ہاں زائد ہے اس بمقدار ایك ہاتھ اضافہ کرے۔الخ(ت)

یونہی تنگ پائچے بھی نہ چوڑی دار ہوں نہ ٹخنوں سے نیچے،نہ خوب چست بدن سے سلے۔کہ


 

 



[1] جامع الترمذی ابواب اللباس ۲ /۲۰۶ وسنن النسائی کتاب الرینۃ ذیول النساء ۲ /۲۹۸،سنن ابن ماجہ کتاب اللباس باب ذیل المرأۃ کم یکون ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ص۲۶۴،سنن ابی داؤد کتاب اللباس باب فی الذیل آفتاب عالم پریس لاہور ۲ /۲۱۲

[2] المواھب اللدنیۃ النوع الثانی فی اللباس با ب الخلاصۃ فی طول الازار المکتب الاسلامی بیروت ۲ /۴۳۱،شرح الزرقانی علی المواھب النوع الثانی فی اللباس با ب الخلاصۃ فی طول الازار دارالمعرفۃ بیروت ۵ /۹

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن