دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 22 | فتاوی رضویہ جلد ۲۲

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۲

واحمد والنسائی فی القصۃ اخرٰی عن مالك بن عمیرۃ الاسدی رضی اﷲ تعالٰی عنہما۔

سے اس کی صحت کو تسلیم کیا ہے۔امام احمد اور امام نسائی نے ایك دوسرے قصے میں حضرت مالك بن عمیرہ اسدی کے حوالے سے روایت کی۔رضی اﷲ تعالٰی عنہما۔(ت)

اور ظاہر ہے یہی ہے کہ خریدنا پہننے ہی کے لئے ہوگا۔بہر حال اس میں شك نہیں کہ صحابہ کرام رضی اﷲ تعالٰی عنہم زمانہ اقدس میں باذن اقدس پاجامہ پہنتے کما فی الہدٰی والمواھب وشرح سفر السعادۃ وغیرھا(جیسا کہ الہدٰی،المواہب اور شرح سفر السعادۃ وغیرہ میں مذکورہے۔ت)امیر المومنین عثمان رضی اﷲ تعالٰی عنہ روز شہادت پاجامہ پہنے ہوئے تھے کما فی تہذیب الامام النووی وغیرہ(جیسا کہ تہذیب الاسماء امام نووی وغیرہ میں مذکور ہے۔ت)

ایك حدیث میں ہے کہ سید ناموسٰی علیہ الصلٰوۃ والسلام روز مکالمہ طور اون کا پاجامہ پہنے ہوئے تھے۔

رواہ الترمذی واستقربہ والحاکم وصححہ عن ابن مسعود رضی اﷲ تعالٰی عنہ قال قال رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کان علی موسٰی یوم کلمہ ربہ کساء صرف وکمہ صوف وجبۃ صوف وسواویل صوف وکانت نعلاہ من جلد حمار میت [1]۔

اس کو امام ترمذی نے روایت کرتے ہوئے برقرار رکھا اور حاکم نے روایت کرکے حضرت عبداﷲ ابن مسعود رضی اﷲ تعالٰی عنہ کے حوالے سے اس کی تضحیح فرمائی۔حضرت عبداﷲ ابن مسعود رضی اﷲ تعالٰی عنہ نے فرمایاکہ رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جب حضرت موسٰی علیہ الصلٰوۃ والسلام سے اﷲ تعالٰی نے کلام فرمایا تو اس دن وہ اون کی بنی ہوئی چادر اونی جبہ اونی ٹوپی اوراونی شلوار میں ملبوس تھے البتہ ان کے جوتے مردہ گدھے کی کھال کے بنے ہوئے تھے۔(ت)

دوسری حدیث میں ہے کہ سب میں پہلے جس نے پاجامہ پہنا ابراھیم خلیل اﷲ صلوات اﷲ تعالٰی وسلامہ علیہ ہیں،

رواہ ابونعیم عن ابی ھریرۃ رضی اﷲ تعالٰی عنہ قال قال رسول اﷲ صلی اﷲ

ابو نعیم نے اس کو حضرت ابوہریرہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے روایت کیا ہے۔فرمایا کہ رسول اﷲ صلی اﷲ

 


 

 



[1] جامع الترمذی کتاب اللباس باب ماجاء فی البص الصوف امین کمپنی کراچی ۱ /۰۷۔۲۰۶

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن