دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 22 | فتاوی رضویہ جلد ۲۲

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۲

الجواب:

اصل سنت مستمرہ فعلیہ حضور پر نور سید المرسلین صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم وعلیہم اجمعین ازار یعنی تہبند ہے۔اگر چہ ایك حدیث میں مروی ہواہے کہ ابو ہریرہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ نے حضورپر نور صلوات اﷲ تعالٰی وسلامہ علیہ سے عرض کیا۔حضورپاجامہ پہنتے ہیں۔فرمایا:

اجل فی السفر والحضر وفی اللیل والنھار فانی امرت بالتر فلم اجد شیئا استر منہ۔رواہ ابویعلی [1]وابن حبان فی الضعفاء والطبرانی فی الاوسط والدار قطنی فی الافراد والعقیلی فی الضعفاء عنہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ۔

ہاں سسفر وحضر میں شب و روز پہنتاہوں اس لئے کہ مجھے ستر کا حکم ہوا ہے میں نے اس سے زیادہ ساتر کسی شیئ کو نہ پایا (اس کو ابویعلی اور ابن حبان نے کتاب الضعفاء میں حضرت ابو ہریرہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے روایت کیا ہے اور امام طبرانی نے الاوسط میں اورامام دارقطنی نے الافرادمیں اور امام عقیلی نے کتاب الضعفاء میں حضرت ابوہریرہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے روایت کیا ہے۔ت)

مگریہ حدیث بشدت ضعیف ہے۔

حتی ان اباالفرج اورد ہ علی عادتہ ف الموضوعات والصواب کما بینہ الامام السیوطی،واقتصر علیہ الحافظ ابن حجر وغیرہ انہ ضعیف فقط۔تفرد بہ یوسف بن زیاد الواسطی واہ۔

یہاں تك کہ حافظ ابوالفرج ابن جوزی نے اپنی عادت کے مطابق اسے موضوعات میں ذکر کیا ہے۔لیکن ٹھیك بات جیسا کہ امام سیوطی نے بیان فرمائی اور حافظ ابن حجر وغیرہ نے اسی پر اکتفاء کیا وہ یہ ہے کہ وہ صرف ضعیف ہے چنانچہ یوسف بن زیاد واسطی اسے روایت کرنے میں متفرد(یعنی تنہا)ہے اور وہ کمزور ہے۔(ت)

ہاں حضور اقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کا اسے خریدنا بسند صحیح ثابت ہے۔

رواہ الائمۃ احمد والاربعۃ وابن حبان وصححہ عن سوید بن قیس

ائمہ کرام مثلاامام احمد ودیگر چار ائمہ اور ابن حبان نے اس کو روایت کیا ہے اورسوید بن قیس کے حوالہ

 


 

 



[1] مجمع الزوائد بحوالہ ابویعلٰی والمعجم الاوسط للطبرانی کتاب اللباس باب فی السراویل دارالکتب العربی بیروت ۵ /۱۲۲

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن