دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 22 | فتاوی رضویہ جلد ۲۲

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۲

حذیفہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ فرماتے ہیں:

من لبس ثوب حریر البسہ اﷲ تعالٰی یوما من نار لیس من ایامکم ولکن من ایام اﷲ تعالٰی الطوال [1] رواہ الطبرانی وقال اﷲ تعالٰی " وَ اِنَّ یَوْمًا عِنۡدَ رَبِّکَ کَاَلْفِ سَنَۃٍ مِّمَّا تَعُدُّوۡنَ ﴿۴۷ "[2]۔

جوریشم پہنے اﷲ تعالٰی اسے ایك دن کا مل آگ پہنائے گا وہ دن تمھارے دنوں میں سے نہیں بلکہ اﷲ تعالٰی کے ان لمبے دنوں سے یعنی ہزار برس کا ایك دن(اس کو امام طبرانی نے روایت کیا)جیسا کہ اﷲ تعالٰی نے ارشاد فرمایا:بیشك تمھارے شمار کے مطابق ایك ہزار سال کے برابر ہے۔

سیدنا مولٰی علی کرم اﷲ وجہہ کی حدیث میں ہے میں نےحضور اقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کو دیکھاکہ حضور نے اپنے دہنے ہاتھ میں ریشم اور بائیں ہاتھ میں سونا لیا پھر فرمایا:

ان ھذین حرام علی ذکور امتی۔رواہ ابوداؤد[3] و النسائی۔ واﷲ تعالٰی اعلم۔

بیشك یہ دونوں(ریشم اور سونا)میری امت کے مردوں پر حرام ہیں۔(ابوداؤد اور نسائی نے اسے روایت کیا۔ت)واﷲ تعالٰی اعلم۔

مسئلہ ۲۷:                               از اٹاوہ مرسلہ مولوی وصی علی صاحب نائب ناظر کلکٹر ی اٹاوہ                       ۲ ذیقعدہ ۱۳۱۲ھ

ماقولکم رحمکم اﷲ تعالٰی فی جواب ھذا السوال(اس سوال کے جواب میں آپ(رحمکم اﷲ تعالٰی)کا کیا ارشاد گرامی ہے۔ ت):پائجامے دو طرح کے فی زماننا اکثر مروج ومستعمل ہیں:اوّل: غرارہ دار فراخ پائچہ جس کااستعمال بیشتر بزرگان دین کرتے ہیں اور اکثر علماء وصلحاء واولیائے امت کے لباس میں داخل ہے۔

دوم: پائچہ عوام مومنین اور بعض خواص علماء خصوصا پچھان کی طرف کے باشندے استعمال کرتے ہیں ان دونوں میں سے کون باعتبار شرح شریف کے افضل واستر ہے اور کس کے استعمال کی بابت شرع سے صریح رخصت ہوسکتی ہے؟ بینوا توجروا (بیان فرماؤ اجرپاؤ۔ت)


 

 



[1] الترغیب والترھیب بحوالہ حذیقہ موقوفاء ترھیب الرجاں من لبسہم الحریر الخ مصطفی البابی مصر ۳ /۹۹

[2] القرآن الکریم ۲۲ /۴۷

[3] سنن ابی داؤد کتاب اللباس باب فی الحریر النساء آفتاب عالم پریس لاہور ۲ /۲۰۵

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن